ETV Bharat / city

Sports Kits Distributed in Pulwama: پلوامہ میں نوجوانوں میں اسپورٹس کِٹ تقسیم

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 3:23 PM IST

نوجوانوں میں اسپورٹس کِٹ تقسیم
نوجوانوں میں اسپورٹس کِٹ تقسیم

پلوامہ ڈی ڈی سی ممبر بی جاوید رحیم بھٹ نے اپنے حلقہ کے نوجوانوں میں اسپورٹس کٹ تقسیم Sports Kits Distributed کیے۔

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی ممبر بی جاوید رحیم بھٹ نے اپنے آٹھ پنچایت حلقوں کے نوجوانوں میں کرکٹ کِٹس تقسیم کر کے ان کے اندر کھیلوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔

پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری

اس موقع پر پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری Pulwama District Development Commissioner بطور مہمان خصوصی موجود تھے جب کہ محمکہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کے افسران بھی اس موقع پر موجود رہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق نے کہا کہ 'ضلع پلوامہ میں ہُنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہاں کے نوجوانوں ہر شعبہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جائے۔'

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ضلع انتظامیہ کام کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.