ETV Bharat / city

ترال: تازہ برفباری کے بعد عام زندگی مفلوج

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 9:28 PM IST

ترال میں دوپہر کے بعد شدید برفباری شروع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو گئی۔ برفباری سے پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہو گئی ہے۔

ترال: تازہ برفباری کے بعد عام زندگی مفلوج
ترال: تازہ برفباری کے بعد عام زندگی مفلوج

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ترال میں تازہ برفباری کے بعد عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

وادی کشمیر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں ترال میں دوپہر کے بعد شدید برفباری شروع ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ برفباری سے پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہو گئی ہے۔

ترال: تازہ برفباری کے بعد عام زندگی مفلوج

ضلع کے بالائی علاقوں سے سڑکوں پر برف جمع ہونے سے آمدو رفت بند ہو گئی ہے جبکہ ترال بس اسٹینڈ میں پھنسے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برفباری سے غریب لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ بند

وہیں انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ سڑکوں پر جمع برف کو صاف کرنے کے لیے مشینوں کو لگایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.