ETV Bharat / city

Mehbooba Reaction on Amit Shah Statement: 'خاموشی کا یہ مطلب نہیں کہ حالات نارمل ہیں'

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 7:40 PM IST

silence-shouldnt-be-misconstrued-as-normalcy-says-mehbooba-mufti
خاموشی کو معمول کے طور پر غلط نہیں سمجھا جانا چاہئے'

مرکزی وزیر امت شاہ کی جانب سے جموں و کشمیر کے حوالے سے دیے گئے بیان پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے Mehbooba on Amit Shah Statement کہا کہ "خاموشی کو حالات کے نارمل ہونے کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔"

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ Union Home Minister Amit Shah کی جانب سے جموں و کشمیر کے حوالے سے دیے گئے بیان پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے Mehbooba Reaction on Amit Shah Statement کہا کہ "خاموشی کو حالات کے نارمل ہونے کے طور پر غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے۔"

silence-shouldnt-be-misconstrued-as-normalcy-says-mehbooba-mufti
خاموشی کو معمول کے طور پر غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے
سماجی رابطہ ویب سائٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ "جموں و کشمیر کے لوگوں کو خوفزدہ کر کے خاموش کیا گیا تاکہ یہ دکھایا جائے کہ سب معمول کے مطابق ہے۔"
اُن کا مزید کہنا ہے کہ "آج مرکز نے خود قبول کیا کہ صورتِحال ابھی بھی معمول کی نہیں ہے، یعنی کی مرکز کے گزشتہ دعوؤں کے برعکس ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ خاموشی کو حالات کے نارمل ہونے کے طور پر غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے۔"


واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حدبندی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور انتخابات جلد منعقد ہوں گے۔


مزید پڑھیں:Amit Shah on Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں جلد انتخابات ہوں گے: امت شاہ



جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس District Good Governance Index کے اجراء کے موقع پر عملی طور پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ، "حد بندی شروع ہو گئی ہے اور جلد ہی انتخابات ہوں گے۔ میں نے لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آئیں گے تو خطے کو ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.