ETV Bharat / city

Amit Shah on Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں جلد انتخابات ہوں گے: امت شاہ

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 3:51 PM IST

Updated : Jan 22, 2022, 5:09 PM IST

امت شاہ نے کہا کہ "میں نے لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا۔"

Amit Shah
Amit Shah

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کا عمل delimitation process in Jammu and Kashmir شروع ہو گیا ہے اور جلد ہی انتخابات کرائے جائیں گے۔

امت شاہ نے کہا کہ "میں نے لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا۔"

امت شاہ نے آج جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کے لیے ضلع گڈ گورننس انڈیکس جاری کیا، جو کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا انڈیکس ہے۔

جموں و کشمیر کا ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس Jammu and Kashmir District Good Governance Index DARPG، دو جولائی 2021 کو علاقائی کانفرنس میں منظور کی گئی قرارداد 'بہتر حکومت کشمیر علامیہ' میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مل کر کیے گئے اعلانات کی تعمیل میں تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس کی تیاری کی مشق جولائی 2021 میں شروع کی گئی تھی۔

جموں و کشمیر گڈ گورننس انڈیکس رکھنے والا ملک کا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن گیا ہے۔

انڈیکس سے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کی کارکردگی کے ثبوت پر مبنی جائزے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم ہوگا۔

Last Updated :Jan 22, 2022, 5:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.