ETV Bharat / city

Sericulture Dept Kashmir محکمہ سریکلچر کے عارضی ملازمین کا سری نگر میں احتجاج

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 5:09 PM IST

جموں و کشمیر سریکلچر کیجول ڈیلی ویجرس ایسوسی ایشن نے پیر کے روز اپنے مطالبات کو لے کر پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ Sericulture Department Protest in Srinagar

محکمہ سریکلچر کے عارضی ملازموں کا سری نگر میں احتجاج
محکمہ سریکلچر کے عارضی ملازموں کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر: جموں و کشمیر سریکلچر کیجول ڈیلی ویجرس ایسوسی ایشن نے پیر کے روز پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص کر نوکریوں کو مستقل کرنے کے حق میں احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر غلام محی الدین شیخ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے 78 گھنٹوں کے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ Sericulture department temporary employees protest

انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیلی ویجرس اور کیجول لیبررس بارہ مہینے کام کرتے ہیں لیکن انہیں دو یا تین مہینوں کی تنخواہ دی جاتی ہے اور اس میں بھی تخفیف کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے عارضی ملازمین کو نو ہزار روپیے ماہانہ تنخواہ کے بجائے دو سو یا تین سو روپیے ماہانہ دئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Awareness Camp : اونتی پورہ میں سریکلچرسے متعلق آگاہی پروگرام

صدر نے کہا کہ ہمارے ساتھ کافی وعدے کئے گئے ایس آر او520 اور ایس آر او 64 بھی لاگو کیا گیا لیکن ہمارے مطالبات حل نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو پڑھا نہیں سکتے ہیں بلکہ ان کے لئے وردی بھی نہیں خرید پاتے ہیں۔ انہوں نے حکام سے منیمم ویجز ایکٹ لاگو کرنے اور ان کی نوکریوں کو مستقل کرنے کی اپیل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.