ETV Bharat / city

چاڈورہ بڈگام میں سرچ آپریشن شروع

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 5:44 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سکیورٹی فورسز کو علاقے میں کچھ مشکوک حرکت کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور تلاشی کارروائی شروع کئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سکیورٹی فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ سکیورٹی فورسز نے یہ محاصرہ ضلع کے چاڈورہ مین ٹاؤن میں شروع کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور جگہ جگہ تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں کچھ مشکوک حرکت کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا یے اور تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:احمد آباد کالوپور ریلوے اسٹیشن دھماکے کا ملزم گرفتار


ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھادیے گئے ہیں اور راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.