ETV Bharat / city

School of Education (SoE), Central University of Kashmir: کشمیر کے سنٹرل یونیورسٹی میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 9:54 PM IST

سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ اسکول آف ایجوکیشن School of Education (SoE), Central University of Kashmir نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی سرینگر کے تعاون سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا اس موقع پر زندگی بچانے کی مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

School of Education (SoE), Central University of Kashmir
کشمیر کے سنٹرل یونیورسٹی میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ اسکول آف ایجوکیشن نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی سرینگر کے تعاون سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر فاروق احمد شاہ نے طلباء کو زندگی بچانے کی مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا.اور قدرتی آفات کے وقت معاشرے میں انسانیت کو بچانے اور اس کی امداد کرنے کا جذبہ ہر شہری کے پاس ہوناچاہئے۔

شعبہ اسکول آف ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر سید ظہور احمد گیلانی نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے زندگی بچانے کی مہارتوں کے کردار پر روشنی ڈالی، اور کہا کہ یہ عملی حصہ تعلیم سے غائب ہے۔ انسانیت کی خدمت اور فلاح کے لئے ہر شہری کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ قدرتی آفات کے وقت کسی بھی شہری کی زندگی بچانا عظیم کام مانا جاتا ہے۔ اور یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر انڈین ریڈ کراس سوسائٹی سرینگر کا شکریہ ادا کیا۔

انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کشمیر کے سیکرٹری محمد رفیع نے ریڈ کراس کا تاریخی پس منظر پیش کیا اور کشمیر میں 2005 کے زلزلے اور 2014 کے سیلاب کے وقت اپنے ذاتی تجربات سے شرکا کو روشناس کرایا۔

انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کشمیر کے سابق سکریٹری محمد شفیع راتھر نے وائس چانسلر سے درخواست کی کہ وہ طلباء کی قابلیت اور اوصاف کے مطابق رضاکاروں کے طور پر ریڈ کراس سوسائٹی تشکیل دیں۔

تربیتی پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محترمہ اسما نے انجام دیئے جبکہ ڈاکٹر مسعود الحسن نے شکریہ کی تحریک ادا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.