ETV Bharat / city

Renovation of Jhelum Banks سابرمتی ریور فرنٹ کی طرز پر جہلم کے کناروں کی تزئین و آرائش

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 4:31 PM IST

سرینگر میں اسمارٹ سٹی کے تحت کئی پروجیکٹس پر کام شدومد سے جاری ہے۔ شہر سرینگر کے قلب تاریخی لال چوک کو ایک نئی شکل دینے کے لیے اس وقت جہاں مختلف مقامات پر تعمیراتی کام عمل میں لایا جارہا ہے وہیں سابر متی ریور فرنٹ کی طرز پر دریائے جہلم کے کناروں کو بھی جاذب نظر بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک بنیاد پر تجدید و مرت کی جارہی ہے۔ Renovation of Jhelum Banks

سابرمتی ریور فرنٹ کی طرز پر جہلم کے کناروں کی تزئین و آرائش
سابرمتی ریور فرنٹ کی طرز پر جہلم کے کناروں کی تزئین و آرائش

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اسمارٹ سٹی کے تحت متعدد پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ وہیں دریائے جہلم کے کناروں کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔ فیس لیفٹ نامی اس اہم پروجیکٹ کے تحت زیرو برج سے امیرکدل اور امیرکدل سے چتھتہ بل تک جہلم کے کناروں پر کنکریٹ سیمنٹ سڑک بنائی جارہی ہے جبکہ سائیکل اور واکینگ ٹریک بھی تعمیر کیے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ ویو ونٹس بھی بنائے جارہے ہیں تاکہ مقامی اور غیر مقامی سیاح جہلم کے کنارے بیٹھ کر خوبصورت نظارہ سے الطف اندوز ہوسکے۔Renovation of Jhelum Banks

سابرمتی ریور فرنٹ کی طرز پر جہلم کے کناروں کی تزئین و آرائش

جہلم کے دونوں کناروں کو پرُ کشش اور خوبصورت بنانے کے لیے دو مرحلوں میں کام کیا جائے گا۔ایسے میں جہلم کے دونوں اطراف میں سرسبز پارکس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ کئی جگہوں پر واش روپ کی سہولیت بھی دستیاب کی جارہی ہے ۔تاکہ جہلم کے کنارے فرصت کے چند لمحات گزارنے والوں کو ایک بہتر اور موافق ماحول فراہم کیا جاسکے ۔ Renovation of Jhelum Banks

اسمارٹ سٹی کے تحت جاری کاموں اور خاص کر جہلم کے کناروں کی تزئین و آرائش پر عام لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تعمیر وترقی کے یہ حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ دستیاب فنڈس کے مطابق اسمارٹ سٹی کے تقریبا 137 کے قریب تعمیراتی پروجیکٹز کا ڈی پی آر اور ٹنڈرینگ کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے ۔جن میں سے 84 بڑے پروجیکٹس شامل ہیں۔

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے اسمارٹ سٹی کے تحت ان کاموں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نشاط ستو میں این پی ایل بنڈ کی طرف سے سائیکل ٹریک اور پیدل چلنے کے لیے ایک خوبصورت پاتھ بنایا جارہا ہے جبکہ ڈل جھیل کے کنارے حبک اور نشاط کے درمیان 5سے 6 کلومیڑ پر سائیکل ٹریک بنایا جارہا ہے۔ اسی طرح نشاط باغ اور فورشور روڑ کے درمیان سڑک کو بھی جاذب نظر بنانے کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ سرینگر اسمارٹ سٹی کے تحت شہر سرینگر کی شان رفت کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ایل جی انتظامیہ آبی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ Renovation of Jhelum Banks

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Scholars Met LG Manoj Sinha: کشمیری علماء کا وفد منوج سنہا سے ملاقی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.