ETV Bharat / city

Pradhan Mantri Awas Yojana : ترال میں مستحق افراد کے لیے آشیانہ ابھی ایک سنہرا خواب

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 5:16 PM IST

Updated : Nov 23, 2021, 7:20 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال علاقے کے ززبل گاؤں کے پسماندہ لوگوں کے مطابق آج بھی مرکزی معاونت والی اسکیموں کا فائده انہیں نہیں مل رہا ہے بلکہ اگر فائده کسی کو ملتا ہے تو وہ اثرورسوخ والے افراد کو ہی۔

ترال میں مستحق افراد کے لیے آشیانہ ابھی ایک سنہرا خواب
ترال میں مستحق افراد کے لیے آشیانہ ابھی ایک سنہرا خواب

غریب عوام کو آشیانہ فراہم کرانے کی غرض سے اگرچہ مرکزی حکومت(Central Government) نے پردھان منتری آواس یوجنا( Pradhan Mantri Awas Yojana scheme) کے تحت مکانات فراہم کرنے کی اسکیم تو بنائی ہے، لیکن جموں وکشمیر میں یہ اسکیم غریب عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں ناکام ہو رہی ہے۔

ترال میں مستحق افراد کے لیے آشیانہ ابھی ایک سنہرا خواب


جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع ززبل گاؤں آج بھی پسماندگی کی مثال بنا ہوا ہے۔گاؤں کی آبادی کو شکوہ ہے کہ آج بھی یہاں مرکزی معاونت والی اسکیم( Central Government Scheme) کا فائده نہیں مل رہا ہے اگر فائده کسی کو ملتا ہے تو اثرورسوخ والے افراد کو ہی۔


منظور احمد نامی ایک شہری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کئی برس قبل اس نے محکمہ دیہی ترقی(Rural Development Department) کے پاس پی ایم اے وائی(PMAY) کے تحت درخواست دی،جس کے بعد مجھے یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں مکان دیا جایے گا، لیکن آج پانچ برس گزر جانے کے باوجود مکان نہیں ملا۔'

منظور احمد کے مطابق ان کے گاوں میں محکمہ دیہی ترقی نے آج ان ہی لوگوں کا نام لسٹ میں رکھا ہے جو دو برس قبل ہی علیحدہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے سوالہ انداز میں کہا کہ تحت دو ہزار گیارہ کی مردم شماری(2011 Census) میں شامل پسماندہ کنبوں کو ہی مکان دیے جا رہے ہیں، لیکن علاقے میں ان لوگوں کو مکان مل رہا ہے جن کا راشن کارٹ دو برس قبل بنا ہے۔

منظور احمد کے مطابق اس سردی کے ایام میں وہ ایک شیڈ میں رہتا ہے۔

یہ بھی بڑھیں:Pradhan Mantri Awas Yojana: اننت ناگ کے مستحق افراد مرکزی اسکیم پی ایم اے وائی سے محروم


ایک اور شہری نے بتایا کہ 'وہ ایسے شیڈ میں رہ رہا ہے جس کو ہوا سے خطرہ ہے بارش یا برف کی بات ہی نہیں۔لیکن ہماری بات کون سنتا ہے ہمارا نمائنده کوئی نہیں'۔

انہوں نے کہا کہ' ڈی ڈی سی ممبر تو بنا ہے لیکن وہ بھی ہمارے معاملات میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔'

ان شکایات کے پیش نظر جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب متعلقہ ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی سے بات کی تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ آری پل بلاک کے اندر مستحق افراد(Deserving People) کو مکانات فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ان بے گھر افراد کو حکومت کے وعدے کا انتظار کیوں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں بی ڈی او آری پل کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جنہوں نے ویریفکیش(Document Verification) کر کے مستحق افراد کے لیے لسٹ مرتب کیا ہے۔

Last Updated : Nov 23, 2021, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.