ETV Bharat / city

پی ایم کئیر فنڈ ملک کا سب سے بڑا گھپلہ: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 5:17 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلٰی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ایم کیئرس فنڈ ملک کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے اور اس فنڈ کے تحت خریدے گئے وینٹلیٹرز بھی غیر فعال ہوئے ہیں۔

mehbooba mufti
mehbooba mufti

سرینگر میں پی ڈی پی دفتر میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ایم کئیر فنڈ میں بڑے پیمانے پر رشوت لی گئی ہے اور یہ ملک کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔

پی ایم کئیر فنڈ ملک کا سب سے بڑا گھپلہ: محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عام شہریوں یا پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں سیکورٹی کی ناکامی ہے اور نامساعد صورتحال کی عکاسی ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک برس سے کسان سڑکوں پر کسان مخالف قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور کئی کسانوں نے اپنی جان بھی گنوائی ہے لیکن موجودہ مرکزی سرکار کو ان کا احساس بھی نہیں ہوا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے معاملات پر بات نہ کرنا مرکزی سرکار کے "گھمنڈ" کو دکھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی کا وزیراعظم مودی کے نام خط


انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہریانہ میں ضمنی اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان نے بی جے پی کے خلاف ووٹ دئے، آنے والے وقت میں لوگ ایسا ہی رویہ دکھائیں گے اور بی جے پی کو ہوش کے ناخون لینے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی سرکار یہ دعوے کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات بہتر پورہے ہیں تو پھر وادی میں نیم فوجی دستوں کی تعداد کیوں بڑھائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.