ETV Bharat / city

KARGIL VIJAY DIWAS: کارگِل دیوس کے موقع پر گاندربل میں مصنوعی اعضا کی مفت تقسیم

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 10:15 AM IST

مصنوعی اعضا کیمپ
مصنوعی اعضا کیمپ

نارائن سیوا سنستھان ملک بھر میں 480 بیرون مما لک میں 49 شاخوں کے ساتھ اپنی خدمات انجام دےر ہاہے، یہ این جی او جسمانی طور معذور افراد اور ضرورت مندوں لوگوں کی مدد کرتا ہے ۔ کیمپ 24 سے -26 جولائی تک تین دن کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔اس سے قبل 21 سے 23 مئی تک لگائے کیمپ میں کئی افراد کے اعضا کی جانچ کی گئی تھی ۔ FREE ARTIFICIAL LIMB CAMP WITH NARAYAN SEVA SANSTHAN

کارگل وجے دیوس کے موقع جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل کے مارگنڈ میں راجستھان کی این جی او ’نارائن سیوا سنستھان اور فوج کی 34 آسام رائفلز ووسن بٹالین کی جانب سے پسماندہ طبقات سے وابستہ معذور افراد کے لئے مفت مصنوعی اعضا کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

مصنوعی اعضا کیمپ

نارائن سیوا سنستھان ملک بھر میں 480 اور بیرون ممالک 49 شاخوں کے ساتھ اپنی خدمات انجام دےر ہاہے، یہ این جی او جسمانی طور معذور افراد اور ضرورت مندوں لوگوں کی مدد کرتا ہے ۔ کیمپ 24 سے -26 جولائی تک تین دن کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔اس سے قبل 21 سے 23 مئی تک لگائے کیمپ میں کئی افراد کے اعضا کی جانچ کی گئی ۔ FREE ARTIFICIAL LIMB CAMP WITH NARAYAN SEVA SANSTHAN

اس کیمپ میں کل 64 معذور افراد کے درمیان مصنوعی اعضاء اور معاون آلات سمیت دیگر چیزیں تقسیم کی گئیں، تاکہ معذور افراد اپنی جسمانی پریشانیوں سے راحت پاسکیں۔کیمپ کا اہتمام دو مرحلوں میں کیا گیا، پہلا مرحلہ 21 سے 23 مئی تک تین دنوں کے لیے کیا گیا، جس میں این ایس ایس کے تکنیکی ماہرین کے ساتھ پروسٹیٹکس اور آرتھوٹکس ڈاکٹروں نے علاقے کے مختلف معذور افراد کے لیے مصنوعی اعضاء کی تیاری کے لیے جانچ کی ۔

کیمپ کا دوسرا مرحلہ یعنی مصنوعی اعضاء کی تنصیب کا کیمپ 24 سے 26 جولائی کو منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ڈاکٹروں اور تکنیکی ماہرین کی ایک ہی ٹیم ان تیار مصنوعی اعضاء کو مختلف طور پر معذور افراد کو فٹ کر رہی ہے، جن کے اعضاء ٹوٹ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:CRPF Organised Medical Camp: سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں طبی کیمپ

فوج کے مطابق اس طرح کے کیمپوں کا اہتمام معاشرے کے کمزور طبقوں کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.