ETV Bharat / city

Nasha Mukt Bharat Abhiyan 'نشہ کی لت سے نوجوان تباہی کے دہانے پر'

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 12:15 PM IST

پروگرام
پروگرام

ڈاکٹر عمر جان نے کہا کہ منشیات کی لت خاص طور پر نوجوان نسلوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکا ہے،جس سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرہ پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔Awareness Programme under Nasha Mukt Bharat Abhiyan held at Gbl

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج میں محکمہ صحت کی جانب سے "نشہ مکت بھارت ابھیان" کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، مذکورہ تقریب کی صدارت چیف میڈیکل آفیسر گاندربل ڈاکٹر افروزہ کی۔

Awareness Programme under Nasha Mukt Bharat Abhiyan held at Gbl

بیدار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر افروزہ نے منشیات کے استعمال کے سبب نوجوانوں کی تباہ کاریاں اور معاشرہ میں مرتب ہونے والے اس کے منفت اثرات پر روشنی ڈالی۔

پروگرام

انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے نہ صرف معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہےبلکہ منشیات کے استعمال کے سبب نوجوان خودکشی بھی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے منشیات سے دور رہنے اور بھارت کو منشیات سے پاک ملک بنانے کے لیے کوششیں کرنے کا عزم کیا، تقریب میں طلباء کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور انسداد منشیات کے موضوع پر پوسٹرز آویزاں کرکے بیداری پیدا کی۔

مزید پڑھیں:Nasha Mukt Bharat Abhiyan Campaign بڈگام میں منشیات کی لت سے پاک معاشرہ بنانے کا عہد

ڈاکٹر عمر جان نے کہا کہ منشیات کی لت خاص طور پر نوجوان نسلوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکا ہے،جس سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرہ پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے ضلع سے منشیات کی لت کے خاتمے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے منشیات سے پاک معاشرے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ’’منشیات کو نہیں کہو‘‘ کے نعرے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.