ETV Bharat / city

سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہمہ مقصدی اسپورٹس کلب

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 8:56 PM IST

سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہمہ مقصدی اسپورٹس کلب
سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہمہ مقصدی اسپورٹس کلب

سردیوں کے سخت ترین ایام کے دوران انڈور کھیل سرگرمیوں سے بچوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست رکھنے کے مقصد سے بنائے گئے، اس کلب سے تمام عمر کے افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف کھلاڑیوں کو صحت مند ماحول فراہم ہوگا، بلکہ یہ کلب کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں بھی ایک 'پل' کی مانند کام کرے گا۔ جس سے آنے والے دنوں میں یہ اسپورٹس کلب ہر عمر کے کھلاڑیوں کا مرکز بنے گا۔

کھیل کود کے شعبے میں انقلاب انگیز تبدیلی لانے کی خاطر اختراعی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، تاکہ جدید ترین کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی تربیت بھی نوجوان کو فراہم کی جاسکے۔ وہیں اسپورٹس کلچرل کو فروغ دینے کی غرض سے شیر کشمیر انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں اپنی نوعیت کی پہلی کثیر المقاصد اسپورٹس فیکلٹی دستیاب رکھی گئی ہے۔

سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہمہ مقصدی اسپورٹس کلب
اسپورٹس کلب کے نام سے ملٹی پرپز فیکلٹی کے تحت شطرنج، کیرم، ٹیبل ٹنس، اسنوکر، یوگا، بلئیرڈس و دیگر کئی گیمز کے علاوہ کھیلوں کی جانب دلچشپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک اسپورٹس لائبریری دستیاب رکھی گئی ہے۔ وہیں کھیل کود کے ساتھ ساتھ نیوٹریشن اور انٹرپرنیور شپ کی کونسلنگ کی خاطر بھی کلب میں سہولیات میسر رکھی جارہی ہیں، تاکہ موسم سرما کے دوران کھلاڑی کھیل کود کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے علاوہ دیگر سہولت سے بھی مستفید ہوسکیں۔ سردیوں کے سخت ترین ایام کے دوران انڈور کھیل سرگرمیوں سے بچوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست رکھنے کے مقصد سے بنائے گئے، اس کلب سے تمام عمر کے افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف کھلاڑیوں کو صحت مند ماحول فراہم ہوگا، بلکہ یہ کلب کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں بھی ایک 'پل' کی مانند کام کرے گا۔ جس سے آنے والے دنوں میں یہ اسپورٹس کلب ہر عمر کے کھلاڑیوں کا مرکز بنے گا۔



اسپورٹس کونسل کی سیکرٹری نزہت گل کہتی ہیں کہ اس کلب میں کھیلاڑیوں کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد بھی بنا کسی ممبر شپ فیس دیے آسکتے ہیں اور بہتر طور پر اپنا فارغ وقت گزار سکتے ہیں۔ وادی کشمیر میں جہاں نوجوان مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ وہیں ٹیکنالوجی، فن، ادب اور دیگر سرگرمیوں کے علاوہ کھیل کود کی جانب بھی بچوں میں کافی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.