ETV Bharat / city

Mehbooba Mufti Targets BJP: ٹی وی اداکارہ کے قتل پر محبوبہ مفتی کا ردعمل

author img

By

Published : May 26, 2022, 1:51 PM IST

سماجی رابطہ ویب سائٹ پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ کا کہنا تھا کہ "کشمیر میں افسوسناک طور پر ماتم کرنا معمول اور روزمرہ کی رسم بن گیا ہے۔ لاتعداد بے گناہ شہری کسی نہ کسی طریقے سے مارے جاتے ہیں، اور تباہ حال خاندانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس خونریزی کو ختم کرنے کے لیے مرکز کو اپنی جموں و کشمیر پالیسی کو دوبارہ ترتیب دینا ہوگا۔"Firing in Budgam

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو عام شہریوں کی ہلاکتوں پر مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔Firing in Budgam سماجی رابطہ ویب سائٹ پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ کا کہنا تھا کہ "کشمیر میں افسوسناک طور پر ماتم کرنا معمول اور روزمرہ کا معمول بن گیا ہے۔ لاتعداد بے گناہ شہری کسی نہ کسی طریقے سے مارے جاتے ہیں، اور تباہ حال خاندانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس خونریزی کو ختم کرنے کے لیے مرکز کو اپنی جموں و کشمیر پالیسی کو دوبارہ ترتیب دینا ہوگا۔"

اُنہوں نے مزید کہا کہ"مرکز جموں و کشمیر کا ماحول بگڑتا جارہاہے، یہاں تک کہ جب اس طرح کے بھیانک واقعات دوسری صورت تجویز کرتے ہیں۔ میرا دل امبرین بٹ کے اہل خانہ کے لیے روتا ہے اور دعا کرتا ہوں کہ ان کا بھتیجا جلد صحت یاب ہو جائے۔"


مزید پڑھیں:Firing in Budgam: مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ٹی وی اداکارہ ہلاک


واضح رہے کہ گزشتہ شام جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ہشرو چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک ٹی وی اداکارہ اور ایک دس سالہ کمسن لڑکے پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوگئے۔تاہم بعد میں بٹ نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.