ETV Bharat / city

Farooq Abdullah on Muharram: امام حسینؓ کی شہادت تا قیامت مشعل راہ، فاروق عبداللہ

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 5:33 PM IST

امام حسینؓ کی شہادت تا قیامت مشعل راہ، فاروق عبداللہ
امام حسینؓ کی شہادت تا قیامت مشعل راہ، فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'امام حسینؓ کی شہادت تا قیامت مشعل راہ ہے۔' Martyrdom of Imam Hussain

سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'میدان کربلا میں سیدنا حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کو تاریخ عالم حق و صداقت کی علمبرداری کے لیے فقید المثال قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'دنیا میں جب بھی اور جہاں کہیں بھی ظلم وظالم کی پرچھائیاں آگے بڑھنے کا ارادہ کریں گی، حضرت حسینؓ کی عظیم شہادت کے فلسفے کو سامنے رکھ کر باطل کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرنے میں کامیاب ہوں گے۔' Martyrdom of Imam Hussain

ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ یزیدی لاﺅ لشکر نے اگرچہ میدان کربلا کو حسینؓ خون پاک سے لالہ زار کر دیا تھا ۔ لیکن چودہ صدیاں گزرجانے کے بعد آج بھی عالمی انسانیت حق و صداقت کے علمبردار حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی قربانیوں پر فخر کررہی ہے۔ اور یہ سلسلہ تاقیامت اسی طرح جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا آج کی دنیا کی باطل پرست قوتوں سے کہا ہے کہ وہ تاریخ عالم کے منفردواقعہ کربلا سے سبق سیکھ کر مظلوم افراد اور اقوام کو پامال کرنے کی ضد سے باز آئیں۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے بھی یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے بیانات مین امام عالی مقام حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم شہادت کو مظلوم اقوام کی جد جہد کے لئے فتح و نصرت کی منادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا ہم سب کو حسینؓ راستے پر چلنے اور حق و صداقت کی سربلندی کے لئے راہ قربانی اختیار کرنے کی توفیق بخشیں۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.