ETV Bharat / city

کشمیر کی میک اپ آرٹسٹ کی منفرد داستان

author img

By

Published : Apr 26, 2019, 9:27 PM IST

کشمیر کی میک اپ آرٹسٹ کی منفرد داستان

وادی کشمیر میں روز گار کے کم وسائل ہونے کے باعث یہاں کی خواتین روز گار کے انوکھے اور منفرد راستے چنُ رہی ہیں جو نئی نسل کو اپنی طرف راغب بھی کررہی ہیں۔

سرینگر کے شہر خاص کے لالبازار علاقے کی 29 سالہ خاتون مسرت رفیق ایک میک اپ فنکارہ ہیں وہ میک اپ آرٹسٹ بننے کی خواہش رکھنے والی نو عمر لڑکیوں کو ٹرینگ دے رہی ہے۔

کشمیر کی میک اپ آرٹسٹ کی منفرد داستان

کشمیر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں دلہنوں کی سجاوٹ کے لیے میک اپ آرٹسٹ ملنے ناممکن ہوا کرتے تھے، لیکن مسرت رفیق جیسی خواتین بیرونی ریاستوں میں میک اپ کے فن کی تعلیم حاصل کرکے اب دلہنوں کی یہ دیرینہ خواہش پوری کر رہی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مسرت رفیق نے بتایا کہ خواتین خصوصاً دلہنیں قدرتی طور خوبصورت دکھنا چاہتی ہیں، تو میک اپ آرٹسٹ کا پیشہ کشمیری خواتین کے لیے کافی منافع بخش ثابت ہوتا جا رہا ہے۔

مسرت رفیق دہلی اور ممبئی میں میک اپ آڑٹسٹ کی تعلیم حاصل کی۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ انکو کشمیر میں ہی کام کرنے کی خواہش تھی اور شادی کے بعد وہ دہلی سے واپس وادی آمد ہوئی اور سرینگر میں اس فن کے ذریعے اپنا روزگار کمانے کا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں خواتین کا رجحان میک اپ آرٹسٹ بننے کی طرف بڑھ رہا ہے اور انکے پاس بہت ساری نوعمر خواتین اس فن کو سیکھنے کیلئے آتیں ہیں۔

Intro:وادی کشمیر میں خواتین اگرچہ تعلیمی رجہان رکھنے میں مردوں سے پیچھے نہیں، وہیں ریاست میں روزگار کے کم وسائل ہونے کے سبب خواتین روزگار کمانے کے انوکھے اور منفرد سفر پر گامزن ہیں۔


Body:سرینگر کے شھر خاص کے لالبازار علاقے کی 29 سالہ خاتون مسرت رفیق خود بھی ایک میک اپ فنکارہ ہیں وہیں وہ نو عمر لڑکیوں کو جو میک اپ آرٹسٹ بننا چاہتیں ہیں انکو اس نئے فن میں ٹریننگ دے رہی ہے۔

کشمیر میں چونکہ شادی بیاہ کی تقریبات منفرد انداز اور دھوم دھام سے منانے کی روایت رہی ہے، وہیں دلھنوں کی سجاوٹ کیلئے میک اپ آرٹسٹ ملنے ناممکن ہوا کرتے تھے۔

لیکن مسرت رفیق جیسی خواتین بیرونی ریاستوں میں میک اپ کے فن کی تعلیم حاصل کرکے اب دلھنوں کی یہ دیرینہ خواہش پوری کر رہی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مسرت رفیق نے بتایا کہ خواتین خصوصا دلھنیں قدرتی طور خوبصورت دکھنا چاہتی ہیں، تو میک اپ آرٹسٹ کا پیشہ کشمیری خواتیںن کیلئے کافی منافع بخش ثابت ہوتا جا رہا ہے۔

مسرت رفیق دلی اور ممبئی میں میک اپ آڑٹست کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں انہی شھروں میں بحثیت میک آپ آرٹسٹ کام بھی کیا۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ انکو کشمیر میں ہی کام کرنے کی خواہش تھی اور شادی کے بعد وہ دلی سے واپس وادی آمد ہوئی اور سرینگر میں اس فن کے ذریعے اپنا روزگار کمانے کا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں خواتین کا رجہان میک اپ آرٹسٹ بننے کی طرف بڑھ رہا ہے اور انکے پاس بہت ساری نوعمر خواتین اس فن کو سیکھنے کیلئے آتیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس فن کو سیکھنے سے کشمیر میں خواتین کے روزگار کے مواقع اور وسائل بڑھ جائے گے۔






Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.