ETV Bharat / city

J&K List Of Holidays For 2022: جموں و کشمیرانتظامیہ نے سال 2022 کے لیے سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری

author img

By

Published : Dec 17, 2021, 3:40 PM IST

J&K Govt issues list of holidays for 2022
جموں و کشمیرانتظامیہ نے سال 2022 کے لیے سرکاری تعطیلات کی فہرست کو کیا جاری

جموں و کشمیر انتظامیہ نے سال 2022 کے لیے سرکاری تعطیلات کی فہرست J&K List Of Holidays For 2022 جاری کیا ہے۔ سال 2022 میں جموں و کشمیر کے سرکاری دفاتر میں 24 تعطیلات ہیں۔

جموں و کشمیر کے عمومی انتظامیہ محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق سال 2022 J&K List Of Holidays For 2022 میں جموں و کشمیر کے سرکاری دفاتر میں 24 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

J&K Govt issues list of holidays for 2022
جموں و کشمیرانتظامیہ نے سال 2022 کے لیے سرکاری تعطیلات کی فہرست کو کیا جاری

حکم نامے کے مطابق 26 جنوری کو یوم جمہوریہ، یکم مارچ کو مہا شوراتری، 18مارچ کو ہولی (صرف جموں صوبے کے لیے) یکم اپریل کو سالانہ بنک تعطیل (صرف بنکوں کے لیے)، 2 اپریل کونو راترا، 14اپریل کو بیساکھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش اور 29 اپریل کو جمعتہ الوداع کی تعطیل اور شب قدر ہوگی۔

آڈر کے مطابق 3 مئی کو عیدالفطر، 16 مئی کو بدھ پورنیما، 15 جون کو گورو ہر گوبند جی کی یوم پیدائش، 10 اور 11 جولائی کو عیدالاضحیٰ اور 8 اگست کو یوم عاشورہ کے موقعہ پر سرکاری تعطیل ہوگی۔

جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق 15اگست کو یوم آزادی، 19 اگست کو جنم اشٹمی 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش،5اکتوبر کو دشہرہ،8 اکتوبر کوعید امیلاد النبیؐ اور 14 اکتوبر کو عید میلادالنبی کے بعد آنے والے پہلے جمعہ کو تعطیل ہوگی۔

مزید پڑھیں:

Conversion of Agricultural Lands to Non-Agricultural Land: جموں و کشمیر میں زرعی اراضی کو غیر زرعی بنانے کا آسان

24 اکتوبر کو دیوالی، 26 اکتوبر کو یوم الحاق، 8 نومبر کوگرو نانک جی کے یوم پیدائش اور 25 دسمبر کو کرسمس کے موقعہ پر بھی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.