ETV Bharat / city

بڈگام میں یومِ آزادی تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 10:42 PM IST

پوری وادی کی طرح ضلع بڈگام میں بھی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا، سب سے بڑی تقریب اسپورٹس اسٹیدیم بڈگام میں منعقد ہوئی۔ ڈی ڈی سی چیئرمین بڈگام نذیر احمد خان نے پرچم کشائی کی۔

بڈگام میں یوم آزادی تقریب کا اہتمام
بڈگام میں یوم آزادی تقریب کا اہتمام

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ فوج کے اعلیٰ افسران، سی آر پی ایف، پولیس اور ضلع بڈگام کے تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ مارچ پاسٹ میں جموں کشمیر پولیس، سی آر پی ایف 43 بٹالئن ،آئی آر پی، جموں کشمیر ہوم گارڈز کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔ مارچ پاسٹ کے بعد کئی طرح کے رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوئے۔

بڈگام میں یوم آزادی تقریب کا اہتمام

کشمیری روف کے علاوہ لڈی شاہ، بھانگڑا اور دیگر ثقافتی پروگرامات کرائے گئے، چیف گیسٹ نذیر احمد خان نے پورے ملک کو 75وی یوم آزادی کی مبارک باد پیش کیں، اس دوران انہوں نے کورونا واریئرس کے کام کاج کی کافی ستائش بھی کی۔

مزید پڑھیں: سرینگر: سخت سکیورٹی کے درمیان یوم آزادی کی تقاریب کا اہتمام

وہیں ضلع میں ترقیاتی کے کاموں کا بھی ذکر کیا، نذیر خان نے اپنے ملک کے لئے شہید ہونے والے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کو بھی یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.