ETV Bharat / city

کشمیر: ہاتھ سے بنی پشمینہ کے لیے کم از کم سپورٹ پرائس مقرر

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 5:35 PM IST

خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اسے اہم اقدام کے طور پر مانا جارہا ہے جب کہ ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کی بحالی میں بھی یہ کافی اہمیت کی حامل ہے۔

pashmina GI mark
پشمینا جی آئی مارک

محکمۂ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈائریکٹوریٹ کشمیر نے جی آئی مارک کی تصدیق شدہ پشمینہ شال کے لیے کم از کم امدادی قمیت ایم ایس پی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہاتھ سے بنی ہوئی پشمینہ کے لیے جی آئی مارک کی فروغ کی اہمیت پر غور کرنے کے بعد لیا گیا۔

پشمینا جی آئی مارک

اصل پشمینہ کی پہچان 'جی آئی' مارک ہے اور اسی مشین سے بنائی جارہی دستکاری مصنوعات اور ہاتھ سے بنائی جانے والی مصنوعات کا فرق واضح ہوجاتا ہے۔ اب تک دستکاری مصنوعات بشمول پشمینہ، سوزنی، کنی، پیپر ماشی، اخروٹ لکڑی کے نقش و نگار، ختم بند اور قالین جغرافیائی انڈیکیشن مارک یعنی جی آئی مارک ایکٹ 1999 کے تحت رجسٹر ہوچکے ہیں۔

پشمینہ کے ایم ایس پی کا تعین انڈین انسٹیٹیوٹ کارپٹ ٹیکنالوجی میں 11، 19 جون 2021 اور 30 جون 2021 کو کشمیر پشمینہ کاریگر یونین ایسوسی ایشن سمیت دیگر دستکاری اور ہینڈ لوم شعبہ سے وابستہ مختلف انجمنوں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی مسلسل میٹنگوں کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسیز سے طلبا کو مشکلات

خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اسے اہم اقدام کے طور پر مانا جارہا ہے جب کہ ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کی بحالی میں بھی یہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ روزگار کے علاوہ خواتین بنائیوں کی معاشی زندگی بھی اس سے بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.