ETV Bharat / city

چاڈورہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ حملہ

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 11:06 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے موچھوہ چاڈورہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی پارٹی پر گرینیڈ پھینکا ،تاہم گرینیڈ نہیں پھٹا۔

فوٹو
فوٹو

اطلاعات کے مطابق چاڈورہ بڈگام کے موچھوہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ پھینکا مگر وہ پھٹا نہیں۔

حملے کے بعد عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کارروائی بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے۔
پی آر او سی آر پی ایف نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے واردات کی تصدیق کی ہے۔ ابھے رام نے کہا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سے گرینیڈ پھٹا نہیں۔

مزید پڑھیں:سرینگر: ماسک نہ پہننے پر 13 افراد حراست میں

انہوں نے کہا کہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.