ETV Bharat / city

Appellate Maintenance Tribunals in J&K: بزرگوں کے لیے مینٹیننس ٹربیونلز کا قیام

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 4:17 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے دی مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینیئر سٹیزن ایکٹ-2007 اور جموں و کشمیر مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینیئر سٹیزن رولز-2021 کے تحت مینٹیننس ٹربیونلز اور اپیلٹ ٹربیونلز کے قیام کا اعلان کیا Appellate Maintenance Tribunals in J&K ہے۔

govt-constitutes-appellate-maintenance-tribunals-in-j-and-k
بزرگوں کے لیے مینٹیننس ٹربیونلز کا قیام

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک اہم پیش رفت کے تحت جموں و کشمیر میں مینٹیننس ٹربیونلز اور اپیلٹ ٹربیونلز قائم کیے Appellate Maintenance Tribunals in J&K ہیں۔ ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے ہر سب ڈویژن کے لیے ایک مینٹیننس ٹربیونل تشکیل دیا ہے جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اس کے پریزائیڈنگ آفیسر کے طور پر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی ایم، ایس ڈی ایم کی مدد سے متعلقہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، متعلقہ تحصیلدار اور متعلقہ تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر کریں گے۔

یہ ٹربیونلز بزرگ شہریوں کو بچوں Establishment of Tribunal for senior citizens کی طرف سے ادا کی جانے والی ماہانہ دیکھ بھال کی رقم کا فیصلہ کریں گے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہر ضلع کے لیے ایک اپیلٹ ٹربیونل بھی تشکیل دیا ہے، جس کے متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اس کے پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔

ڈی ایم کی مدد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ،متعلقہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ضلع سماجی بہبود کے افسران کریں گے۔


یہ ادارے "دی مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینیئر سٹیزن ایکٹ-2007" اور جموں و کشمیر مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینیئر سٹیزنز رولز-2021 کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔

یہ قانون 2007 میں نافذ کیا گیا تھا تاکہ بزرگ شہریوں کو مالی تحفظ، بہبود اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس کے لیے بچوں کو اپنے والدین کی دیکھ بھال اور حکومت کو اولڈ ایج ہوم فراہم کرنے اور بزرگ شہریوں کے لیے طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.