ETV Bharat / city

JK Bank Breaches Account Privacy: جے کے بینک کے ملازمین پر اکاؤنٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کا الزام

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 6:47 PM IST

گاندربل کے رہائشی نے اپنے بینک اکاؤنٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کی جموں اینڈ کشمیر بینک کے ملازمین نے ان کے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ نامعلوم افراد کو فراہم JK Bank Breaches Account Privacy کی۔

ganderbal-resident-allege-j-and-k-bank-breach-of-his-account-privacy
جے کے بینک کے ملازمین پر اکاؤنٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کا الزام

گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل میں واقع دودرہما علاقے سے تعلق رکھنے والے پیرزادہ توصیف احمد رہایشی نے اپنے بینک اکاؤنٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا JK Bank Breaches' Account Privacy ہے۔

جے کے بینک کے ملازمین پر اکاؤنٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کا الزام

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے پیرزادہ توصیف احمد نے بینک ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں جے اینڈ کے بینک کے ملازمین نے ان کے اکاؤنٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک ملازمین نے بنا بتائے ان کے اکاؤنٹ کے اسٹیٹمنٹ نامعلوم افراد کو فراہم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ذاتی اکاؤنٹس کے علاوہ بینک ملازمین نے ان کی دادی کے پنشن اکاؤنٹ کی رازداری بھی جاری کی ہے جس کے لیے وہ پاور آف اٹارنی ہولڈر ہیں۔

پیرزادہ نے اس سلسلے میں کرائم برانچ میں شکایت درج کرائی ہے اور بینک حکام کو قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے، تاہم بینک حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید پڑھیں:Demand of J&K Bank Branch in Larnoo: جموں و کشمیر بینک کی شاخ نہ ہونے سے لارنو علاقے کے عوام پریشان

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور بینک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور بینک ملازمین کے اس غیر ذمہ دارانہ فعل کے لیے ان کے خلاف کارروائی کریں۔

پیرزادہ توصیف احمد نے مزید مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.