Demand of J&K Bank Branch in Larnoo: جموں و کشمیر بینک کی شاخ نہ ہونے سے لارنو علاقے کے عوام پریشان

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 4:48 PM IST

جموں و کشمیر بینک کی شاخ نہ ہونے سے لارنو علاقے کی عوام پریشان

کوکرناگ کے لارنو علاقے کے لوگ گذشتہ دو دہائی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ لارنو میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ Demand Jammu & Kashmir Bank Branch قائم کی جائے تا کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، لیکن ان کے مطالبات کو انتظامیہ نظر انداز کررہی ہے جس کے باعث ہزاروں افراد گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کا لارنو علاقہ جو تقریباً 26 حلقوں پر مشتمل ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں سے مذکورہ علاقے کے لوگ انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ علاقے کے کسی بھی حلقے میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ Demand Jammu & Kashmir Bank Branch in Larnoo کا قیام عمل میں لایا جائے، تاکہ ہزاروں افراد کو دن بھر دھکّے کھانے کے بجائے سہولت ملے۔ تاہم گزشتہ بیس سالوں سے انتظامیہ ہزاروں افراد کے دیرینہ مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اس کے سبب کوڈ 19 کی تیسری لہر کے دوران لارنو میں قائم جے کے بینک پر ہر روز ہزاروں کی تعداد میں بینکنگ کی غرض سے لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔

جموں و کشمیر بینک کی شاخ نہ ہونے سے لارنو علاقے کی عوام پریشان
اس تعلق سے مقامی لوگ گذشتہ دو دہائی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ لارنو میں جموں و کشمیر بینک کی ایک ہی شاخ قائم ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔
ایک جانب انتظامیہ کوڈ 19 کی تیسری لہر Third Wave of Corona Virus سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر عملانے پر زور دے رہی ہے، جبکہ اسکول، کالج ودیگر کاروباری سرگرمیوں پر روک لگانے کے ساتھ ساتھ ویکینڈ لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی عمل میں لارہی ہے، تو وہیں دوسری جانب وادی کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی پول کھل رہی ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ کس طرح سے عام لوگوں کی جان کا تحفظ کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے، جس کی تازہ مثال حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف کووڈ 19 کی تیسری لہر جاری ہے، جس کے باعث ہر روز ہزاروں کی تعداد میں کرونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، تو وہی دوسری جانب مقامی لوگ بھی مجبوراً لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں کووڈ 19 کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بینک تک پہنچنے کے لیے کافی مسافت طے کرنی پڑتی ہے، جس کے بعد لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر دن بھر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے، حالانکہ لوگوں کا بیشتر اور قیمتی وقت اسی میں ضائع ہوجاتا ہے، جبکہ وقت نہ ملنے کے سبب کئی لوگوں کو مایوس لوٹنا پڑتا ہے، جس کے بعد دوسرے دن اُنہیں بینکنگ کے لیے موقع فراہم کیا جاتا ہے۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا مطالبہ یہاں کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی، جسے چند ماہ قبل ہی انتظامیہ نے گڑیدرامن علاقے میں منظوری دی تھی، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اُس شاخ کو ابھی تک شروع نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے لارنو کے بینک پر ہر روز لوگوں کی بھیڑ اُمنڈ آتی ہے، نتیجتاً لوگوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گڑیدرامن علاقے میں بینک کی شاخ کو فوری طور پر شروع کر کے لوگوں کو اس مسئلے سے نجات دلانے میں مداخلت کریں، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.