ETV Bharat / city

کچھ نمبل واٹر سپلائی اسکیم تین برس سے نامکمل

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 4:25 PM IST

کچھ نمبل واٹر سپلائی اسکیم تین برس سے نامکمل
کچھ نمبل واٹر سپلائی اسکیم تین برس سے نامکمل

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن کچھ نمبل علاقے میں اگرچہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے واٹر سپلائی اسکیم کو بروئے کار لایا گیا تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔تاہم کئی سال گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک اس کو پائے تکمیل تک نہیں پہنچا گیا۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے واٹر سپلائی اسکیم کا کام پائہ تکمیل تک پہنچایا ہے تاہم ابھی تک اس کو بروئے کار نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو گوں نا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' ہم نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا کہ اس واٹر سپلائی اسکیم کو چالو کیا جائے تاہم وہاں سے صرف یقین دہانیاں دی گئی لیکن عملی طور پر آج تک اس پر کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی'۔

انہوں نے متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے کہ متعلقہ محکمہ جان بوجھ کر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔

کچھ نمبل واٹر سپلائی اسکیم تین برس سے نامکمل

لوگوں کے مطابق سرکار پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کے لئے بڑھے بڑھے دعوے کرتے ہیں لیکن زمینی سطح پر پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

مقامی لوگوں نے اس ضمن میں اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھہ نمبل کے واٹر سپلائی اسکیم کو جلد سے جلد بحال کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔

اس بارے میں جب ای ٹی وی بھارت نے محکمہ جل شکتی گاندربل کے ایگزیکٹیو انجینئر محمد اسلم زرگر سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ مزکورہ واٹر اسکیم میں ابھی اور بھی کام باقی ہے بہت ہی جلد اس کو عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.