جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 9:54 PM IST

Updated : Jan 11, 2021, 11:05 PM IST

earthquake shakes jammu and kashmir

جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں پیر کی شام دو بار آئے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کی طرف رُخ کیا۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.9 بتائی جا رہی ہے۔

پیر کے روز شام 7:29 منٹ پر زلزلے کا پہلا جھٹکا محسوس کیا گیا جبکہ 7:32 منٹ پر زلزلہ کا دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ دوسرا جھٹکا پہلے کے بالمقابل زیادہ شدید تھا۔

جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

اس زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر میں زمین کی 10 کلو میٹر گہرائی میں بتایا جا رہا ہے۔

جھٹکوں کی وجہ سے ضلع کے شہر و دیہات میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ خوف کے عالم میں ہر کوئی اپنے گھروں سے نکل کر بھاگنے لگا۔ ڈوڈہ میں لوگوں نے چیخ و پکار شروع کر دی۔ تاہم زلزلہ کا جھٹکا چند سیکنڈ کے بعد تھم گیا۔

ان جھٹکوں سے اب تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

جکارتہ طیارہ حادثہ، بلیک باکس برآمد کرنے کا دعوی

واضح رہے کہ خطہ چناب میں سال 2005 سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے آ رہے ہیں اور خطہ کو سسمک زون پانچ میں رکھا گیا ہے۔ ماہرین نے علاقے میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Last Updated :Jan 11, 2021, 11:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.