ETV Bharat / city

Covid Vaccination For teenagers in J&K: ٹیکہ کاری مہم کے آغاز پر بچوں نے لیا بڑھ چڑھ کر حصہ

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 4:58 PM IST

Updated : Jan 3, 2022, 5:31 PM IST

ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی پیر کے روز سے باضابطہ طور سے 15 سے17 برس کی عمر کے بچوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز Covid Vaccination For Children in J&K کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر میں 15 سے 17 سال کے 8 لاکھ 33 ہزار بچوں کو ٹیکہ دینے کے لیے 933 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

covid-vaccination-for-15-18-year-olds-starts-in-j-and-k-with-full-zeal
ٹیکہ کاری مہم کے آغاز پر بچوں نے لیا بڑھ چڑھ کر حصہ

پندرہ سے سترہ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسنیشن کے دائرے میں لانے کی خاطر ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی پیر سے باضابطہ طور ٹیکہ کاری کا عمل شروعCovid Vaccination For Children in J&K کیا گیا۔

اس حوالے جموں کے گاندھی نگر ہائر سینکڈری اسکول میں ایل جی منوج سنہا نے جبکہ کشمیر میں صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھردواج نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ Govt Higher Secondary School Kothi Bagh میں مہم کا افتتاح کیا۔

ٹیکہ کاری مہم کے آغاز پر بچوں نے لیا بڑھ چڑھ کر حصہ

افتتاحی تقریب پر صوبائی کمشنر پی کے پولی، ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اور ڈائریکڑ ہیلتھ سروسز کشمیر کے علاوہ صحت و خاندانی بہبود کے افسران بھی موجود رہے۔

جموں وکشمیر میں 15سے 17 سال کے 8 لاکھ 33 ہزار بچوں کو ٹیکہ دینے کے لیے 933مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جموں میں 419 اور کشمیر میں 514 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

بھارت بیوٹیک Bharat Biotech کی منظور شدہ بچوں کی خاطر بنائی گئی اس کووڈ 19 مخالف ویکسین کو زائیڈس کیڈیلا نے تیار کیا یے۔ جوکہ آج کورونا وائرس کے نئے وائرینٹ ایمکرون کے بیچ 15سے 17 سال عمر تک کے بچوں دی گئی۔

15سے 17 سال عمر تک کے سبھی بچوں کو ٹیکہ کاری مہم کے دائرے میں لانے اور اس سے کامیاب بنانے کی خاطر وادی کشمیر کے سبھی اسکولوں اور کوچنگ مراکز میں زیر تعلیم طلبہ کے بارے میں جانکاری حاصل کی جارہی ہے،جبکہ محکمہ صحت نے ٹیکہ کاری کے اس عمل کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے اپنے طبی اور نیم طبی عملے کو تیار رکھا تاکہ ہر اس بچے کو ویکسین کی خوراک دی جاۓ جو مذکورہ عمر کے دائرے میں آتا ہے۔

وہیں اس ٹیکہ کاری مہم کا حصہ بنے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دیگر بچوں کو بھی بنا کسی خوف وخطر کے اس مہم کا حصہ بننا چاہیے تاکہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری کو جٹ سے ختم کیا جاسکے۔

بچوں کو کووڈ مخالف ویکیسن دئیے جانے سے اسکولوں اور کالجوں میں جانے والے بچوں اور ان کے والدین کی پریشانی میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب اس عمل سے جہاں کورونا کی وبائی بیماری سے لڑنے میں مدد ملے گی،وہیں اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں بھی معمول لائی جاسکتی ہیں۔

بچوں کو ویکسین لگوانے کے لیے کوون ایپ کے ذریعے ہی رجسٹر کرانا ہوگا ،وہیں پیر کی دوپہر تک ملک بھر سے مذکورہ ایپ پر 12 لاکھ سے زائد رجسٹریشن عمل میں لائی گئ تھی۔

ادھر 10 جنوری سے ملک میں ہیلتھ اور فرنٹ لائن پر تعینات ملازمین اور دیگر گمبھیر بیماریوں میں مبتلا 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ٹیکے کی تیسری ڈوز یعنی بوسٹر ڈوز دینے کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:COVID-19 Vaccination For Children جموں وکشمیر میں بچوں کے لیے آج سے ٹیکہ کاری

واضح رہے کہ وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے ملک میں بڑھتے معاملات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ اگلے سال یعنی 2022 کے 3 جنوری سے 15 سے 17 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم شروع کی جائے گی۔

Last Updated : Jan 3, 2022, 5:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.