ETV Bharat / city

بڈگام : تیندوے کے حملے میں 10 سالہ بچہ ہلاک

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 8:35 AM IST

Updated : Sep 18, 2021, 1:53 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ کئی ماہ سے تیندووں کا حملہ جاری ہے۔ رہاشی علاقوں میں تیندوہ کی موجودگی سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ بڈگام میں آج تیندوہ نے ایک دس سالہ بچہ کو اپنا شکار بنایا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔

تیندوہ کا قہر جاری
تیندوہ کا قہر جاری

بڈگام کے ہرن سوئبگ علاقہ میں تیندوہ نے ایک دس سالہ بچہ کو اپنا شکار بنایا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی ۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کے وہ پریشان ہیں اور آج اس بچہ کو تیندوے نے اپنا شکار بنایا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تیندوے نے بچے کو گھر سے اٹھایا اور اسے آدھا کلو میٹر کے فاصلے پر لے جاکر مردہ چھوڑ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی علاقہ میں تیندوے کی موجودگی اور بچہ کو اٹھا کر لے جانے کی اطلاع عام ہوئی تو لوگوں نے اپنے گھروں سے نکل کر بچے کی تلاش شروع کردی جس کے بعد بچہ کی لاش بر آمد ہوئی۔ دس سالہ احران شوکت کو تیندوہ نے ہلاک کردیا۔

تیندوہ کا قہر جاری


مقامی باشندوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعدد دفعہ انتظامیہ سے ٹھوس اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا، مگر اب تک محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تیندووں کی موجودگی اور بچے کو اٹھا کر لے جانے کی اطلاع موصول ہوتے ہی انہوں نے بچے کی تلاش شروع کردی۔ تھوڑی دیر کے بعد اس کی لاش ملی۔ حالانکہ اسے اسپتال میں بھی داخل کیا گیا مگر تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

مزید پڑھیں:

بڈگام: تیندوہ کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن


واضح رہے کہ بڈگام کے مختلف علاقوں میں ماہ فروری سے تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے تیندووں کو پکڑنے کے لیے متعدد مقامات جال بھی بچھائے گئے مگر خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔

حالانکہ چند دیگر مقامت پر محکمہ وائلڈلائف کے عہدیدارو ں نے تیندوے کو پکڑبھی لیا تھا۔ مگر اس کے باوجود اب بھی تیندووں کی موجودگی سے مقامی باشندے خوفزدہ ہیں۔

Last Updated :Sep 18, 2021, 1:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.