ETV Bharat / city

BJP Program In Pulwama: پلوامہ میں بی جے پی کا یک روزہ پروگرام

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 6:08 PM IST

پلوامہ میں بی جے پی کا یک روزہ پروگرام۔
BJP Program In Pulwama

پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں سیکٹر اور بوتھ انچارج کارکنان کے لئے ایک روزہ پروگرام کا اہتتمام کیا گیا، جس میں حلقہ راجپورہ کے سبھی عہدیداروں نے شرکت کی۔ BJP Program In Pulwama

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وادی کے سبھی اضلاع میں آئے روز بی جے پی کے کارکنان کی میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت وادی میں صرف بھارتیہ جنتا پارٹی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ دوسری سیاسی جماعتیں اس وقت خاموش بیٹھی ہیں۔ پلوامہ جو سب سے زیادہ حساس ضلع قرار دیا جاتا ہے یہاں پر بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کارکنان کے اجلاس ہوتے رہتے ہیں، جب کہ 21 سیاسی جماعتوں کے لیڈران ضلع کا رخ ہی نہیں کرتے ہیں، اس ضمن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں سیکٹر اور بوتھ انچارج کارکنان کے لئے ایک روزہ پروگرام کا اہتمام کیا ہے جس میں حلقہ راجپورہ کے سبھی عہدیداروں نے شرکت کی۔


اس موقع پر ضلع پلوامہ کے بی جے پی سے منسلک سبھی عہداروں نے شرکت کی اس پروگرام میں کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ بی جے پی کو اپنے اپنے علاقوں میں مظبوط کرنے کے کام کریں ساتھ ہی ان پر زور دیا گیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے وہ اپنی اپنی علاقوں میں تیاریاں شروع کر کے بی جے پی امیدواروں کو حلقہ سے بھاری اکثریت سے جیت دلایے۔ اس پروگرام میں بی جے پی کے سابقہ ایم ایل سی سندر انبار دار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ بی جے پی ضلع صدر سجاد رینا، جنوبی کشمیر کے جنرل سیکرٹری ویر شراف کے علاوہ بی جے پی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ADC Chairs Public Meeting In Tral: گجر بستی گلشن پورہ میں عوامی دربار کا اہتمام


میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابقہ ایم ایل سی سندر انبار دار نے کہا کہ مرکزی سرکار نے کہا کہ حد بندی کمیشن مکمل ہونے کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کروائے جائیں گے جس کے لئے ہمارے پارٹی بھی اپنا کام انجام دے رہی ہے اور یہ سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہم بھی امید کرتے ہے کہ انتخابات جلد سے جلد ہو جائے، بی جے پی سبھی اضلاع میں اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گے اور انہیں جیت دلانے کے لئے کسی بھی حد تک کام کرے گے۔ انہوں نے مزید کہا حد بندی کمشن نے تحصیلوں کی بنیاد پر رپورٹ دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.