ETV Bharat / city

پلوامہ: 'سول سروسز راہ نما' کا نوجوان مصنف ساحل مقبول

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 9:48 PM IST

وادی کشمیر کے نوجوان مختلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لےکرنمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب یہاں کے نوجوان پڑھائی لکھائی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے برپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ساحل مقبول لون کی ہے، جنہوں نے' سول سروسز راہ نما' کے عنوان سے ایک مجموعہ تیار کیا جو عنقریب ہی منظر عام پر آئے گی۔

'سول سروسز راہ نما' کے مصنف ساحل مقبول لون
'سول سروسز راہ نما' کے مصنف ساحل مقبول لون

یہ کتاب غالباً اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہوگی جو اردو زبان میں شائع ہونے جارہی ہے۔ساحل مقبول دسویں جماعت سے ہی پڑھنے میں دلچسپی رکھتے تھے جس کی وجہ سے وہ لکھنے کی اور راغب ہوگئے۔ان کے مضمون وادی کے بڑے بڑے اخبارات میں شائع ہوتے تھے

ساحل نے ان مضامین کو ایک کتاب کی صورت دینے کا فیصلہ لیا ہے جو جلد ہی منظر عام پر آرہی ہیں۔

وہیں اگر دیکھا جائے وادی کے اکثر نوجوانوں نے انگریزی زبان میں اپنی کتابوں کو تحریر کیا ہے، لیکن ساحل مقبول انگریزی زبان میں 'بی آے آنرس'(BA HONOURS) کرنے کے باوجود بھی اردو زبان کو ترجیح دی ہے ,جو قابل ستائش بات ہیں.
ساحل کے مطابق اس کتاب میں سول سروسز کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہے وہی

یہ بات قابلِ زکر ہے کہ ساحل مقبول کو بہترین طالب علم ہونے کا شرف حاصل ہے جس کے لئے انہیں محمکہ تعیلم نے'بیسٹ اسٹوڈینڈ آف دی ایئر' (best student of year )کے ایوارڈ سے نوازا ہے. وہیں بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے بھی انہیں ایوارڈ سے نوازا ہیں۔

'سول سروسز راہ نما' کے مصنف ساحل مقبول لون


ساحل احمد نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب مختلف مضامین کا مجموعہ ہے،جو وادی کے مختلف اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں اور ان مضامین میں کچھ ترامیم کرکے اردو قارئین کے لیے شائع کیا جارہا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم دوسرے زبانوں کی بات کریں خاص کر انگریزی زبان کی ،جس میں یو پی ایس سی سول سروسز کے حوالے سے کافی کتابوں کو شائع کیا گیا ہے تاہم اردو میں غالباً یہ پہلے کتاب ہوگی جس سے یو پی ایس سی امتحانات میں حصہ لینے والے ادرو قارئین کو کافی مدد ملے گی.
یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہر ایک نوجوان میں کوئی نہ کوئی صلاحیت موجود ہوتی ہے جس کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہوتی ہے.

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اگرچہ یہاں کے زہنی پریشانی میں مبتلا ہو چکے تھے اور مجھے بھی اس کا اثر ہونے لگا تھا پھر لاک ڈاؤن کے دوران ہی میں نے اپنی کتاب پر کام کرنا شروع کیا اور لاک ڈاؤن کے دوران ہی مکمل کیا اور اب یہ چند روز کے بعد شائع ہونے جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.