ETV Bharat / city

سرینگر کا پہاڑ جہاں ہزاروں سال قدیم تاریخ دفن ہے

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 12:51 PM IST

سرینگر کے کھنمو علاقے میں 252 ملین سال پرانے گوریول روائین فوسل سائٹ کو باضابطہ طور پر اپناتے ہوئے ہفتہ کو پرمین ٹرائے سک (پی ٹی، پی ٹی آر) کے ذخیرے پر ایک فیلڈ ورکشاپ منعقد کیا گیا، اس ورکشاپ میں 252 ملین سال پہلے کی سائٹ پر شکار کیے گئے جیواشم کی ایک بڑی تعداد دکھائی گئی۔ تاہم اُس دن کی ایک خاص بات دنیا کے پہلے سونامی کا ثبوت تھا جو خانموہ کے مقام پر دفن کیا گیا تھا۔

سرینگر کا پہاڑ جہاں ہزاروں سال قدیم تاریخ دفن ہے
سرینگر کا پہاڑ جہاں ہزاروں سال قدیم تاریخ دفن ہے

سرینگر کے مضافات کھنمو میں یہ پتھر کے پہاڑ محض چوٹیاں نہیں ہیں بلکہ اس پہاڑ میں دنیا کی اہم تاریخ دفن ہے۔ ماہرین ارضیات اس کو گوریول روائن (Guryul Ravine) کے نام سے جانتے ہیں لیکن مقامی لوگوں کے لئے یہ ایک پہاڑ ہے جہاں سرکار کی کوتاہی کی وجہ سے وہ یہاں سے تعمیراتی کاموں کے لئے کان کنی کررہے تھے۔ تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ گوریول روائن کی تاریخ 250 ملین پرانی ہے۔ اس ورثہ کو ماہرین ارضیات نے دریافت کیا ہے۔

سرینگر کا پہاڑ جہاں ہزاروں سال قدیم تاریخ دفن ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پتھریلے پہاڑ دنیا کی پہلی سونامی کے گواہ ہیں۔ پروفیسر غلام محمد بٹ جو جموں یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے پروفیسر ہیں انہوں نے قدیم مقام کے متعلق ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کھنمو کا یہ مقام قدیم زمانے کی تاریخ کی معلومات کے لئے بہتر مقام ہے۔

اس پہاڑ میں ان فوسل کی تحقیق کے لئے دنیا بھر سے ماہرین ارضیات گزشتہ کئی برسوں سے یہاں آرہے ہیں اور ان کے مطابق یہ قدیم مقام چین کے فاسل سے بہتر ہے۔

ڈاکٹر غلام دین احمد نے اسی مقام پر ارضیات میں تحقیق کی ہے اور وہ مانتے ہیں کہ یہ جگہ دنیا کی ایک لیبارٹری کی طرح ہے جس کی حفاظت کرنا بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوکرناگ: کے اے ایس کے امیدوار افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کا اعلان

اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ان کے لئے باعث مسرت ہے اور اس کو محفوظ رکھنے سے اراضیات کے طلبہ اور سیاحوں کے لئے ایک خاص مقام بننے کے قابل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت اس قدیم مقام کو محفوظ رکھنے کے لئے فاسل پارک تعمیر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.