ETV Bharat / city

سہارنپور: نابالغ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 9:39 PM IST

نابالغ لڑکی کے ساتھ دوسرے فرقے کے نوجوانوں نے اسلحہ کی نوک پر اجتماعی جنسی زیادتی کرنے اور اس کا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو تحریر دے کر نامزد ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی فریاد کی ہے۔ پولیس نے لڑکی کا بیان درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Saharanpur: 15-year-old girl gang-raped
سہارنپور: 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

گاؤں جھبیرن کے رہائشی ایک شخص نے دیوبند کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے گاؤں کے ہی دوسرے فرقہ کے دو نوجوانوں پر اس کی بچئ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ تحریر میں کہا گیا ہے کہ تقریباً دو ماہ قبل وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رشتے داری میں گیا تھا، اس کی 15 سالہ لڑکی گھر پر اکیلی تھی۔ الزام ہے کہ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاؤں کے ہی دو نوجوان اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی زد پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

ویڈیو

صرف اتنا ہی نہیں ملزمان نے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور اس بارے میں کسی کو بتانے پر ویڈیو انٹر نیٹ پر ڈال دینے کی دھمکی دی۔ تحریر میں کہا گیا ہے کہ اسی وقت سے ملزمان برابر اس کی لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنا رہے ہیں۔ تحریر میں کہا گیا ہے کہ آج بھی جنگل لے جاکر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ بدحواس حالت میں گھر پہنچی لڑکی نے اپنے ساتھ ہو رہے ظلم کی داستان بیان کی تو والدین کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی۔

تحریر میں کہا گیا ہے کہ اگر ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اس ذلت کے بعد اس کے اور اس کی لڑکی کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ معاملہ الگ الگ فرقہ سے جڑا ہونے کی وجہ سے دیوبند پولیس میں افراتفری مچ گئی ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ انچارج اشوک سولنکی نے بتایا کہ یہ معاملہ ان کے علم میں ہے۔ پہلی نظر میں دونوں کے درمیان عشق کا معاملہ سمجھ میں آ رہا ہے، تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور قصورواروں کے خلاف جلد ہی کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.