ETV Bharat / city

مسجد سے نماز ادا کرکے نکلنے والے شخص پر حملہ

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:04 PM IST

سہارنپوردیوبند علاقے کے ایک شخص کو سابق رکن اسمبلی عمران مسعود کے حامیوں نے بری طرح پیٹا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

مسجد سے نماز ادا کرکے نکل رہے شخص پر حملہ
مسجد سے نماز ادا کرکے نکل رہے شخص پر حملہ

ریاست اترپردیش کے ضلع سھارنپور کے دیوبند علاقے کی مسجد سے نماز ادا کر کے نکل رہے ایک شخص کو کچھ افراد نے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔

مسجد سے نماز ادا کرکے نکل رہے شخص پر حملہ

متاثرہ شخص نے سابق رکن اسمبلی عمران مسعود کے حامیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس نے تحریر کی بنیاد پرمعاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

شھر کے محلہ دیوان کے رہنے والے صائم صدیقی نے بتایا کہ گذشتہ رات جب وہ مسجد سے نماز ادا کر کے گھر واپس جارہے تھے، اسی دوران وہاں سابق رکن اسمبلی عمران مسعود کے حامیوں نے انہیں گھیر لیا اور گالی گلوج شروع کردی۔

مخالفت کرنے پر ان افراد نے لاٹھی ڈنڈوں سے مار پیٹ شروع کر دی، جس کی وجہ سے شدید چوٹیں آئیں، متاثرہ کےمطابق گذشتہ سنیچر کو گاؤں املیا پہنچے سابق رکن اسمبلی عمران مسعود کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انھوں نے یہاں کے رہنماؤں کو دلال بتایا تھا اس تعلق سے متاثرہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرکے رکن اسمبلی عمران مسعود کے سوالات کے جواب دیے تھے، جس سے ناراض عمران مسعود کے حامیوں نے گھیر کر ان پر حملہ کر دیا۔پولیس نے متاثرہ کو علاج کے لئے دیوبند کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ پر حملہ، 7 ہلاک


آپ کو بتادیں کہ' عمران مسعود نے املیا گاؤں پہنچ کر کچھ رہنماؤں پر دلالی کا الزام عائد کیا تھا اور قوم کی سیاست کو کمزور کرنے کی بات کھی تھی، اسی وجہ سے عمران مسعود اور دیگر مسلم رہنماؤں کے حامیوں کے درمیان وجود کی جنگ شروع ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.