ETV Bharat / city

کشتواڑ کے ہڈار گاؤں میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 11:10 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بلاک درابشلہ کے ہڈار گاؤں کے لوگ پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے سخت پریشان ہیں۔

ہڈار گاؤں
ہڈار گاؤں

مقامی لوگوں کے مطابق پانی کی قلت کو لے کر محکمہ جل شکتی کے افسران کو کئی بار آگاہ کیا گیا، تاہم محکمہ کی جانب سے علاقے کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ مقامی لوگوں نے متعدد بار اس سلسلے میں احتجاج بھی کیا۔

اس دوران ہداڑ کے لوگوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ علاقہ میں تعینات ملازمین لوگوں کی پریشانیوں پر کوئی سنوائی نہیں کرتے جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ کئی کلو میٹر دور ندی نالوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

مقامی لوگوں نے محکمہ کے ملازمین کی ڈیوٹی سے غیر حاضری اور ڈیوٹی پر قوتاہی برتنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے اس مسئلے پر مداخلت کرنےکی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کے ایگزکیٹیو انجینر انیل کیلو کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں پانی کی قعلت کو دور کرنے کے لیے جل جیون اسکیم کا کام بہت جلد شروع کیا جائیگا جس سے پورے علاقہ میں پانی پہنچایا جائے گا ،تاکہ لوگوں کو بنا خلل پانی کا صاف پانی مہیا ہو ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.