ETV Bharat / city

Double Murder Accused Gets Life Imprisonment: سیشن کورٹ نے دوہرے قتل کے ملزم عبدالغفور کو عمر قید کی سزا سنائی

author img

By

Published : Feb 20, 2022, 5:37 PM IST

استغاثہ کے مطابق 9 مئی 2011 کو محکمۂ پولیس میں ایس پی او کے عہدے پر تعینات عبدالغفور نے اپنی اہلیہ رحمت بیگم اور اپنے سالے فاروق احمد ولد محمد صدیق پر فائرنگ کردی تھی۔ ملزم نے ان کو قتل کرنے کی نیت سے یہ کام دیر رات انجام دیا تھا جس کے نتیجے میں وہ دونوں ملزم کی رائفل AK-56 سے شدید زخمی ہوئے تھے، ضلعی ہسپتال لے جانے کے دوران دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ تھانہ پولیس رامبن نے 302 آر پی سی اور 7/27 آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کورٹ میں پیش کیا تھا۔ Double Murder Accused Gets life Imprisonment۔

سیشن کورٹ نے دوہرے قتل کے ملزم عبدالغفورکو عمر قید کی سزا سنائی
Double Murder Accused Gets Life Imprisonment

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے دوہرا قتل کے مقدمے کا سامنا کر رہے ملزم عبدالغفور دینابٹ ساکن جورا تحصیل ٹھاٹھری ضلع ڈوڈہ کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ Double Murder accused gets life imprisonment۔

Double Murder Accused Gets Life Imprisonment


استغاثہ کے مطابق 9 مئی 2011 کو محکمہ پولیس میں ایس پی او کے عہدے پر تعینات عبدالغفور نے اپنی اہلیہ رحمت بیگم اور اپنے سالے فاروق احمد ولد محمد صدیق ساکنہ برنا بھرت تحصیل ضلع ڈوڈہ حال میترا رامبن پر فائرنگ کردی تھی۔ ملزم نے ان کو قتل کرنے کی نیت سے یہ کام دیر رات انجام دیا تھا جس کے نتیجے میں وہ دونوں ملزم کی رائفل AK-56 سے شدید زخمی ہو ئے تھے اور وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ تھانہ پولیس رامبن نے 302 آر پی سی اور 7/27 آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کورٹ میں پیش کیا تھا۔

پرنسپل سیشن جج رامبن حق نواز زرگر سماعت کے بعد سرکاری وکیل آر بی بندرال نے ریاست کی طرف سے جبکہ ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ زیڈ اے لون پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کی دلیل سنے کے بعد مذکورہ بالا حقائق کے پیش نظر بتایا کہ اس کیس میں مجرم کے خلاف عمر قید کی سزا سب سے مناسب سزا ہوگی۔

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ملزم نے عبدالغفور ولد دینا بٹ ساکن جھورا ٹھتری ڈوڈہ کو زیر دفعہ 302 آر پی سی 2/27 ا یو ایس کے تحت عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ کے 1 لاکھ میں سے 50,000 رحمت بیگم کے بچوں کو معاوضہ کے طور پر ادا کیا جائے گا۔ فیصلہ سننے کے لیے مجرم کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھا بلکہ مجرم کو ادھمپور کے جیل میں بذریعہ ویڈیو فیصلہ سنایا گیا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.