ETV Bharat / city

پی ڈی پی حکومت میں عوام کو راحت ملی تھی: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 7:35 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج خطہ پیر پنجال دورہ کے آخری روز تحصیل کوٹرنکا کا دورہ کیا اور پارٹی کے کارکنان سے خطاب کیا۔

پی ڈی پی حکومت میں عوام کو راحت ملی تھیں:محبوبہ مفتی
پی ڈی پی حکومت میں عوام کو راحت ملی تھیں:محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے خطہ پیر پنچال کے تحصیل کوٹرنکا کا دورہ کیا۔ محبوبہ مفتی کے دورے پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

پی ڈی پی حکومت میں عوام کو راحت ملی تھیں:محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کے دورے کے دوران بدہل علاقہ کے مختلف پنچایتوں سےتعلق رکھنے والے لوگوں نےشرکت کی اور اپنے مسائل اجاگر کیے۔ وہیں محبوبہ مفتی نے لوگوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پیر پنچال کی عوام نے ہمیشہ پی ڈی پی کا بڑھ چڑھ کر تعاون کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی نے اپنے دور اقتدار میں ایسی حکومت رہی جس نے جموں وکشمیر کے لوگوں کی ہر وقت مدد کی ہے۔

ان کے مطابق پی ڈی پی کی حکومت ایسے وقت میں جموں وکشمیر کی عوام کو دیکھنے کو ملی جب ملیٹنسی عروج پر تھی تب بھی جموں وکمشیر کی عوام کو صرف پی ڈی پی حکومت نے ہی راحت دلائی تھی۔

پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ پی ڈی پی کے دور حکومت میں جموں وکشمیر میں جو جو کام ہوئے وہ ہمیشہ عوام یاد رکھے گے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'مفتی محمد سعید کو خطہ پیر پنچال سے دلی لگاؤ تھا اتنا ہی میں بھی خطہ پیر پنچال سے دلی لگاؤ رکھتی ہوں۔'

محبوبہ مفتی ن ےمزید کہا کہ 'جتنا آج لوگوں نے اکٹھا ہوکر میرا خیرمقدم کیا ہے مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اسی طرح سے پی ڈی پی کا تعاون کریں گے، تاکہ جموں وکشمیر کی خراب حالت کو بہتر بنانے میں پارٹی اپنا مضبوط رول ادا کرے۔

مزید پڑھیں:پیرپنچال کی عوام نے ہمیشہ پی ڈی پی کو ترجیح دی: مفتی

انہوں نے خطہ پیرپنچال کی عوام سے گزارش کی کہ وہ پی ڈی پی پارٹی کا بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.