ETV Bharat / city

پریان فاونڈیشن کا قابل ستائش اقدام

author img

By

Published : Sep 7, 2019, 10:04 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:04 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے پریان فاونڈیشن کی جانب سے 60 مستحق مسلم طلبہ کو مفت دینی و عصری تعلیم دی جارہی ہے۔

پریان فاونڈیشن کا قابل ستائش اقدام

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے اور نو نہالوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے پریان فاونڈیشن(کیرالہ) کی کوشش مسلسل جاری ہے۔

فاونڈیشن کے ذریعہ ضلع کے بھریاڈانگی علاقہ میں واقع انسٹیٹیوٹ آف اکیڈمک ایکسیلنس میں فی الوقت 60 بچوں کو دینی اور عصری تعلیم دی جارہی ہے، ان میں سے زیادہ تر بچے غریب ہیں جو کشن گنج کے گاؤں و دیہات سے تعلق رکھتے ہیں۔

پریان فاونڈیشن کے صدر زبیر ہدیوی کہتے ہیں کہ کشن گنج میں اسی سال کوردوا انسٹی ٹیوٹ آف اکیڈمک ایکسیلنس کا افتتاح کیا گیا اورداخلہ کے لیے تقریبا 250 بچے انٹرنس امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 60 بچوں کو ہم نے سلیکٹ کیا ہے۔

پریان فاونڈیشن کا قابل ستائش اقدام

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو دینی ماحول میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی، سائنس، ہندی، اردو اور عربی کی تعلیم دی جارہی ہے۔

ہم ان بچوں کو اعلی تعلیم دیکر ان کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تاکہ کشن گنج ضلع کا شمار بھی ترقی یافتہ ضلعوں میں ہو۔ ساتھ ہی ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے ذریعہ سینچا گیا ہر بچہ سماج کے دوسرے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہوں اور وہ ڈاکٹر، ایڈوکیٹ، سوشل ورکراور انجینئر وغیرہ بن کر قوم و ملت کی خدمت میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

ہدیوی نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسے ہندوستان کا تصور کرتے ہیں جہاں امن و امان کے ساتھ تمام لوگ ترقی کریں اور ہمارا ملک ہمیشہ آگے بڑھتا رہے۔

Intro:بہار: کشن گنج کی تعلیمی پسماندگی کو دور کر یہاں کے نو نہالوں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے پریان فاونڈیشن(کیرالہ) کی کوشش مسلسل جاری ہے۔
تنظیم کے ذریعہ ضلع کے بھریاڈانگی علاقہ میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اکیڈمک ایکسیلنس میں فی الوقت 60 بچوں کو دینی اور عصری تعلیم دی جارہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بچے غریب ہیں جو کشن گنج کے گاؤں دیہات سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید جانکاری دیتے ہوئے پریان فاونڈیشن کے صدر زبیر ہدیوی کہتے ہیں کہ کشن گنج میں اسی سال کوردوا انسٹی ٹیوٹ آف اکیڈمک ایکسیلنس کے افتتاح کے بعد داخلہ کے لئے تقریبا 250 بچے انٹرنس امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 60 بچوں کو ہم نے سلیکٹ کیا اور انہیں دینی ماحول میں دینی تعلیم کے ساتھ انگریزی، سائنس، ہندی، اردو اور عربی وغیرہ کی تعلیم دی جارہی ہے۔ وجہ صاف ہے ان بچوں کو اعلی تعلیم دیکر ان کا مشتقبل سنوارنا چاہتے ہیں تاکہ کشن گنج ضلع کا شمار بھی ترقی یافتہ ضلعوں میں ہو۔
ساتھ ہی ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے ذریعہ سینچا گیا ہر بچہ سماج کے دوسرے لوگوں کے لئے مسل راہ ہو۔ ڈاکٹر، ایڈوکیٹ، سوشل ورکر، انجینئر وغیرہ بن کر قوم و ملت کی خدمت میں کام آے۔
آخر میں ہدیوی نے کہا کہ ہم ایک ایسے ہندوستان کا تصور کرتے ہیں جہاں امن و امان کے ساتھ سبھی ترقی کرے اور ہمارا ملک آگے بڑھتا رہے۔
دیکھئے متعلقہ ۳Body:Bites
Already 2 bitesConclusion:
Last Updated :Sep 29, 2019, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.