ETV Bharat / city

شیوانند تیواری کا بیان، تیج پرتاپ یادو پارٹی میں نہیں ہیں

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 9:09 AM IST

Shivanand Tiwari's big statement about RJD leader Tej Pratap Yadav
Shivanand Tiwari's big statement about RJD leader Tej Pratap Yadav

اپنے بیان کو لے کر پارٹی کی مشکلوں میں اضافہ کرنے والے لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کے بارے میں پارٹی کے نائب قومی صدر شیوانند تیواری نے کہا کہ اب تیج پرتاپ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل صدر لالو پرساد یادو (Lalu Prasad Yadav) کے بڑے لڑکے اور حسن پور سے رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو (Tej Pratap Yadav) اب آر جے ڈی (RJD) میں نہیں ہیں، دراصل یہ بیان پارٹی کے قومی نائب صدر شیوانند تیواری (Shivanand Tiwari) نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تیج پرتاپ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

دیکھیے ویڈیو

حاجی پور دورے پر پہنچے آر جے ڈی نائب قومی صدر شیوانند تیواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تیج پرتاپ یادو اب آر جے ڈی میں نہیں ہیں۔ انہوں نے خود کو پارٹی سے الگ کر لیا ہے، لہذا انہیں برخاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ۔

شیونند تیواری نے کہا ''تیج پرتاپ جی پارٹی میں کہا ہے، پارٹی سے الگ انہوں نے نئی تنظیم تشکیل دی ہے، پارٹی میں نہیں ہے وہ، برخواست کرنے کی ضرورت کیا ہے، وہ خود کو الگ کر چکے ہیں، انہوں نے جو تنظیم بنایا ہے، اس میں انہوں نے لالٹین کو سیمبل لگایا تھا، جس کے بعد پارٹی نے انہیں منع کر دیا تھا۔''

مزید پڑھیں: پٹنہ: کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان لفظی جنگ

وہیں لالو یادو کو دہلی میں یرغمال بناکر رکھنے کے تیج پرتاپ کے سنسنی خیز الزام کو جھوٹا بتاتے ہوئے کہا کہ قومی صدر نے منگل کے روز پارٹی کے تربیتی کیمپ کو خطاب کرتے ہوئے اس بارے میں صاف کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی فسادات میں دہلی پولیس کی تحقیقات پر سوال اٹھانے والے جج کا تبادلہ

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی لکھم پور پہنچے،متاثرین سے ملاقات کی

وہیں ایل جے پی یعنی لوک جن شکتی پارٹی میں ہوئی ٹوٹ پر انہوں نے کہا کہ رام ولاس پاسوان کا اصل وارث تو چراغ پاسوان ہی ہیں۔ پشوپتی پارس کو غلط فہمی ہوگئی ہے کہ ایل جے پی ان کی ہے، جبکہ لوک جن شکتی پارٹی کے کارکنان اور حامی سبھی چراغ کو ہی اپنا رہنما مانتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.