دہلی فسادات میں دہلی پولیس کی تحقیقات پر سوال اٹھانے والے جج کا تبادلہ

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 5:30 AM IST

جج کا تبادلہ

دہلی ہائی کورٹ نے ونود یادو سمیت 11 جوڈیشل افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ ان میں ساکیت کورٹ کی فیملی کورٹ کے جج سندیپ یادو کو ساکیت کورٹ میں ہی الیکٹرک کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے

دہلی فسادات کے مقدمات کی سماعت کرنے والے کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ونود یادو کو راؤز ایونیو کی سی بی آئی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ونود یادو کی جگہ راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج وریندر بھٹ کو کڑکڑڈوما کورٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔


ونود یادو کے تبادلے سے متعلق معلومات دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار منوج جین کے دستخط کے تحت جاری حکم میں دی گئی ہے۔ ماضی میںبھی انہوں نے دہلی پُرتشدد کے معاملات میں دھیمی اور سست رفتاری سے تحقیقات کے لیے دہلی پولیس پر سوال اٹھائے تھے۔ متعدد معاملات کے تحت بھی انہوں نے کئی سوالا اٹھائے تھے۔

مزید پڑھیں:

نکیتا قتل کیس: جج کا فیصلے سے پہلے تبادلہ


دہلی ہائی کورٹ نے ونود یادو سمیت 11 جوڈیشل افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ ان میں ساکیت کورٹ کی فیملی کورٹ کے جج سندیپ یادو کو ساکیٹ کورٹ میں ہی الیکٹرک کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔جبکہ ساکیت کورٹ کے الیکٹرک کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج کی حیثیت سے ساکیت کورٹ میں فیملی کورٹ کے جج کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے سات میٹروپولیٹن مجسٹریٹس کا بھی تبادلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.