ETV Bharat / city

اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش پر کئی منصوبوں کا آغاز

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 1:54 PM IST

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش کے موقع پر بہار کے ریاستی دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کئی منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔

br_pat _01 _ atal_ program _ 7204693
بہار

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش کے موقع پر بے جی پی ریاستی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں مرکزی حکومت کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیہ نند رائے ، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد، نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی اور بے جی پی ریاستی صدر ڈاکٹر سنجئے جیسوال سمیت بہار کے سرکردہ بی جے پی لیڈر شریک ہوئے اور آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کی. تقریب کا افتتاح مہمانوں کے ذریعہ شمع روشن کر کے کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو
اس موقع پر وزیر اعظم غریب کلیان ان منصوبہ کے تحت تھیلا منصوبہ کا افتتاح بھی عمل میں آیا، جس میں غریبوں کے لئے آناج، پہننے کے لئے کپڑے و دیگر کھانے کے سامان غریبوں میں تقسیم کیا گیا۔
br_pat _01 _ atal_ program _ 7204693
بہار

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد شرما نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی ہندوستان کے ہر دل میں بستے ہیں، انہوں نے ہندوستان کی غربت کو قریب سے دیکھا تھا یہی وجہ ہے کہ غریبوں کے فلاح و بہبود کیلئے انہوں نے کئی منصوبوں کا نفاذ کیا، آج اسی راستے پر مودی حکومت چل رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی بھی غریبوں کے لئے مفت راشن سمیت کئی منصوبوں کو چلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں کو اپنی حیثیت پہچاننے کا وقت آگیا: خالد انور


نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی نے کہا کہ اٹل بہاری جی نے کہا تھا "اقتدار کا کھیل تو چلتا رہے گا، حکومت آئیں گی جائیں گی، پارٹیاں بنیں گی بگڑیں گی، مگر یہ ملک رہنا چاہیے اور اس کی جمہوریت باقی رہنی چاہیے، چونکہ ملک سب کی حفاظت اور اس کی سالمیت سب سے اوپر ہے"۔ اس اقتباس کے ساتھ اٹل بہاری جی کو یاد کر ہم فخر محسوس کر رہے ہیں، اٹل بہاری جی نہایت صاف اور سادہ دل انسان تھے، ملک اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں انہوں نے اپنی زندگی وقف کر دی تھی، آج اسی راستے پر ہم لوگوں کو چلنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر نتیہ نند رائے نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی جیسی شخصیت کئی دہائیوں میں پیدا ہوتی ہے، ان کی زندگی کے کئی ایسے اہم واقعات ہے جس کا میں شاہد رہا ہوں اور یہ ہم سبھوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی سکھوں اور ہندوؤں کو سکیورٹی کی یقین دہانی، ملک نہ چھوڑنے کی

افغانستان کی صورت حال کے اثرات بھارت پر زیادہ نہیں ہوں گے: عمر عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.