ETV Bharat / city

کیمور کے سابق ڈی ایم اعزاز سے سرفراز

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 2:19 AM IST

Former DM of Kaimur awarded
کیمور کے سابق ڈی ایم اعزاز سے سرفراز

ریاست بہار کے کیمور کے سابق ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری نئی دہلی میں گیارہویں قومی یوم ووٹرس ڈے کے موقع پر صدر جمہوریہ کی موجودگی میں اعزاز سے نوازے گئے۔ انہیں یہ اعزاز سال دو ہزار بیس میں بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ضلع کیمور میں بہتر انتخاب کرانے کے ساتھ ساتھ نظم و نسق می اہم کردار ادا کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نول کشور چودھری سال دو ہزار بیس میں بطور کیمور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تھے۔ اب ان کا تبادلہ بہار کے گوپال گنج میں کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نول کشور چودھری ابھی گوپال گنج کے ڈی ایم ہیں۔

سال 2020 میں الیکشن کمیشن نے نول کشور چودھری کو کیمور میں رہتے ہوئے اپنا آئکن بھی بنایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی جب ڈی ایم کے طور پر پہلی بار کیمور میں معمور ہونے کے بعد انہیں بہار حکومت نے متعدد شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر متعدد بار سراہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسکاچ ایوارڈ بھی حاصل کر کیمور کا سر اونچا کیا ہے۔

قومی رائے دہندگان کے موقع پر ، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار اسمبلی انتخابات میں بہتر نظم و نسق اور عمدہ کام کے لئے ہندوستان کے صدر مملکت رام ناتھ کووند کی موجودگی میں بہتر انتخابی انتظام کے لئے قومی ایوارڈ سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.