ETV Bharat / city

Drainage of accumulated water in Faiz Colony cemetery: گیا کے فیض کالونی قبرستان میں جمع پانی کی نکاسی ہوگی

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 2:25 PM IST

شہر گیا میں واقع فیض کالونی قبرستان میں جمع پانی کی نکاسی ہوگی۔ یہاں اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ میونسپل کارپوریشن نے شہر کے قبرستانوں کی تزئین کاری منصوبہ کے تحت کئی قبرستان میں کاموں کو انجام دیا ہے۔

Drainage will be done in Faiz Colony graveyard of Gaya
گیا کے فیض کالونی قبرستان میں جمع پانی کی نکاسی ہوگی

ریاست بہار کے شہر گیا میں کئی قبرستان ہیں جہاں عوامی اور حکومتی سطح پر تزئین کاری، حدبندی وغیرہ کے کام ہوئے ہیں اور اس میں میونسپل کارپوریشن کا اہم کردار رہا ہے لیکن شہر کے فیض کالونی قبرستان میں گرمی برسات سردی سبھی موسم میں پانی جمع ہوتا ہے۔ برسات میں تو یہاں تدفین نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ پورا قبرستان پانی سے بھرا ہوتا ہے اور قبروں کی باقیات پانی میں تیرتی ہیں بارہا اسکی شکایت انتظامیہ میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے کی گئی تاہم اس مسئلے کا حل تلاش نہیں کیا گیا۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت نے جب اس حوالے سے گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر موہن شریواستو سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ انکے علم میں معاملہ آیا ہے وہ اور انکی ٹیم قبرستان جاکر حالات کا جائزہ لے گی۔ حالانکہ میونسپل کارپوریشن کی ایک ٹیم نے پہلے جاکر معائنہ کیا تھا۔ قبرستان میں پانی جمع ہوتا ہے اور اسکے نکاسی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سنتوش سنگھ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جاکر جائزہ لیں اور نگم کے " شہری قبرستان تزئین کاری" منصوبہ کے تحت کام کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Gaya Water Crisis: پانی کی قلت کے بحران پر بڈکو و میونسپل کارپوریشن کی خاموشی؟

دراصل فیض کالونی میں قبرستان ہے، جو ریلوے ٹریک کے کنارے واقع ہے۔ ریلوے ٹریک اونچائی پر واقع ہے جبکہ قبرستان نیچے ہے۔ نالے کا پانی دوسری طرف نکلنے کا راستہ نہیں ہے، جسکی وجہ سے پانی قبرستان جمع ہوجاتا ہے۔ برسات کے موسم میں سب سے برا حال ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.