ETV Bharat / city

ضلع پریشد چیئرمین نے اقلیتی اقامت گاہ کا معاملہ اٹھایا

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 1:03 PM IST

Updated : Jan 25, 2021, 1:37 PM IST

ضلع پریشد چیئرمین نے اقلیتی اقامت گاہ کا معاملہ اٹھایا
ضلع پریشد چیئرمین نے اقلیتی اقامت گاہ کا معاملہ اٹھایا

ارریہ میں ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

ریاست بہار کےضلع ارریہ میں کے ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوض کرنے اور جائزہ لینے کے لیے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ کی صدارت میں ایک اہم نشست ضلع کلکٹریٹ احاطہ کے سبھا بھون میں منعقد ہوئی۔

نشست میں تمام محکموں کے افسران سمیت چھ اسمبلی حلقہ کے رکن، ضلع پریشد چیئرمین، نگر پریشد چیئرمین و ضلع کلکٹر شامل ہوئے اور گزشتہ پانچ سالہ منصوبہ کے تحت ہوئے کاموں کا جائزہ لیا۔

ضلع پریشد چیئرمین نے اقلیتی اقامت گاہ کا معاملہ اٹھایا

نشست میں تمام محکموں کے افسران نے رپورٹ پیش کی جسے تمام نمائندگان نے بغور سنا۔

وہیں نشست میں ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے اقلیتی فلاح محکمہ کے سامنے ضلع میں متعدد زیر التوا ہاسٹل کا معاملہ اٹھایا، جس پر کافی بحث بھی ہوئی۔

اس کے علاوہ ضلع میں منشیات کو روکنے میں ناکام ضلع انتظامیہ پر بھی سوال اٹھائے، آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقہ کے لئے کئی طرح کے منصوبے زمین پر اتارے گئے ہیں مگر لوگ اس سے ناواقف ہیں، آخر ارریہ ضلع اقلیتی محکمہ اس سمت کیا کررہی ہے۔

ضلع پریشد چیئرمین نے اقلیتی اقامت گاہ کا معاملہ اٹھایا
ضلع پریشد چیئرمین نے اقلیتی اقامت گاہ کا معاملہ اٹھایا

لوگوں میں ان منصوبوں کے تئیں بیدار کرنے کے لیے کیا کررہی ہے جس پر افسران نے کورونا کا حوالہ دیتے ہوئے کام نہ ہونے کی وجہ بتائی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ شہر کے آزاد اکادمی احاطہ میں واقع اقلیتی ہاسٹل، تسلیم الدین روڈ واقع اقلیتی ہاسٹل و دیگر جگہوں پر موجود اقلیتی ہاسٹل اب تک محکمہ کی جانب سے نہیں سونپا گیا ہے جس سے طلباء میں کافی مایوسی ہے۔

اسی طرح شہر میں آئے دن کف سیرپ و دیگر نشہ آور سامان برآمد ہو رہے ہیں، ضلع انتظامیہ اب تک اس پر روک لگانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ضلع پولیس کو اس جانب خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ مکمل اس کی روک تھام ہوسکے۔

Last Updated :Jan 25, 2021, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.