ETV Bharat / city

بہار بی جے پی کے نائب صدر ایل جے پی کے امیدوار ہونگے

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 8:02 PM IST

بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر اور قدآور رہنما راجندر سنگھ دینارا اسمبلی حلقہ سے لوک جن شکتی پارٹی کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے۔

bihar bjp vice president will be ljp candidates from dinara
بہار بی جے پی کے نائب صدر ایل جے پی کے امیدوار ہونگے

ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر اور قدآور رہنما راجندر سنگھ نے کہا کہ دینارا حلقہ کے عوام کے دباﺅ میں وہ اس حلقہ سے انتخاب لڑنے جا رہے ہیں۔ علاقہ کے لوگ ان پر انتخاب لڑنے کے لیے پر زور دباﺅ بنائے ہوئے ہیں، لوگوں کے بے پناہ پیار کو وہ درکنار نہیں کر سکتے۔ اس وجہ سے انہوں نے کہا کہ ہر حال میں اس علاقہ سے انتخاب لڑنے کا من بنا لیا ہے، اس سے متعلق ایل جے پی سے بات بھی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) اور بی جے پی کے مابین سیٹوں کے تقسیم کے تحت دینارا سیٹ جے ڈی یو کے کھاتے میں چلی گئی ہے۔

اس علاقہ سے جے ڈی یو کے موجودہ رکن اسمبلی اور وزیر جے کمار سنگھ کو پھر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ سال 2015 میں بی جے پی جب جے ڈی یو سے الگ ہو کر اسمبلی انتخابی میدان میں اتری تھی تب اس سیٹ سے راجندر سنگھ ہی بی جے پی کے امیدوار تھے اور وہ جے ڈی یو امیدوار اجے کمار سنگھ سے تقریبا 2700 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے۔

راجندر سنگھ سال 1983 میں آر ایس ایس سے منسلک ہوگئے تھے، سال 2004 میں وہ بی جے پی سے جڑے اور انہوں نے وارانسی میں تنظیمی سکریٹری کے فرائض کو انجام دیا، اس کے بعد سال 2013 میں جھارکھنڈ کے ریاستی تنظیمی سکریٹری بنے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.