ETV Bharat / city

نوئیڈا: ہندوؤں اور مسلمانوں نے مل بیٹھ کر آپسی جھگڑا سلجھایا

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 8:24 PM IST

conflict between hindus and muslims is over in noida
نوئیڈا: ہندوؤں اور مسلمانوں نے بیٹھ کر جھگڑا سلجھا لیا

گریٹر نوئیڈا کے ستیانہ حبیب پور گاؤں میں، ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری فرقہ وارانہ کشیدگی ختم ہو گئی ہے۔ دونوں مذاہب کے ذمہ دار لوگوں نے مل بیٹھ کر تنازع کو حل کر لیا۔

دراصل گاؤں کے دو نوجوانوں کے آپس میں کندھے ٹکرانے کے بعد جھگڑا ہو گیا تھا، کچھ لوگوں کو چوٹ بھی پہنچی تھی۔ اس کے بعد پولیس کیس اور حالات کافی کشیدہ ہوگئے۔

اس کے بعد سے دونوں فرقوں کے درمیان دراڑ پیدا ہوئی۔ ماحول بگڑ رہا تھا، لیکن معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے دونوں طرف سے ذمہ دار لوگ آگے آئے۔

سماجی کارکن کپل گرجر، سرفراز علی، کرتار، زاہد وغیرہ نے معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ ایکوٹیک 3 کے اے سی پی اور ایس ایچ او کی موجودگی میں دونوں اطراف کے لوگوں کو انتہائی خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کو گلے لگایا گیا۔ یہ فیصلہ 6 نوجوانوں کو رہا کرنے کے بعد لیا گیا جو جیل میں تھے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: دلتوں پر حملہ کرنے والا کلیدی ملزم گرفتار

سماجی کارکن کپل گرجر نے آگے بڑھ کر دونوں فرقوں کے درمیان پل کا کام کیا۔ بی جے پی کے سابق ضلع نائب صدر انیل پنڈت نے نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں۔ صرف عبادت کا طریقہ بدلنے سے خون نہیں بدلتا۔ دونوں فریقوں نے ان کے موقف کی تائید کی۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ دونوں فریقوں نے اے سی پی پی پی سنگھ اور ایس ایچ او بھونیش گوتم کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.