ETV Bharat / city

Ramadan 2022: رمضان المبارک میں نیکیوں کا اجر بڑھ جاتا ہے، مفتی محمد زاہد

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 12:41 PM IST

ضلع مظفر نگر کے سروٹ میں 1920 سے قائم مدرسہ محمودیہ کے استاد مفتی محمد زاہد نے کہا کہ ماہ صیام سراپا رحمت وبرکت والا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو نازل فرمایا اور احادیثِ مبارکہ کے اندر بھی اس کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کے اندر ایک شب رکھی ہے، جسے شب قدر کہا جاتا ہے، یہ ہزار مہینوں سے افضل ہے، یہ مہینہ عبادت کا ہے، اس مہینے میں عبادات کا اجر بڑھادیا جاتا ہے۔ جب کہ ایک نیکی کا ثواب ستر نیکیوں کے برابر ملتا ہے۔ The Holy Quran Was Revealed in the Month of Ramadan

مفتی محمد زاہد
مفتی محمد زاہد

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے سروٹ میں واقع قدیم ادارہ مدرسہ محمودیہ کے استاد مفتی محمد زاہد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں ماہِ صیام کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔ The Holy Quran Was Revealed in the Month of Ramadan۔ ضلع مظفر نگر کے سروٹ میں 1920 سے قائم مدرسہ محمودیہ کے استاد مفتی محمد زاہد نے کہا کہ ماہ صیام سراپا رحمت وبرکت والا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو نازل فرمایا اور احادیثِ مبارکہ کے اندر بھی اس کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کے اندر ایک شب رکھی ہے، جسے شب قدر کہا جاتا ہے، جو ہزار مہینوں سے افضل ہے، یہ مہینہ عبادات کا ہے، اس مہینے میں عبادت کا اجر بڑھادیا جاتا ہے۔ جب کہ ایک نیکی کا ثواب ستر نیکیوں کے بقدر ملتا ہے۔

مفتی محمد زاہد

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں لوگوں کے ساتھ بہتر معاملہ کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ ہم کو اس مہینے میں عبادات کرنی چاہیے اور روزے رکھنے چاہیے، نمازوں کی پابندی کرنی چاہیے اور دوسرے لوگوں کا زیادہ سے زیادہ خیال کرنا چاہیے اور ملک کی سلامتی و امن و امان کے لیے بھی دعائیں مانگنی چاہیے، اس مہینہ میں قرآن پاک کی کثرت کے ساتھ تلاوت کریں نماز پڑھیں اور زیادہ سے زیادہ غربا کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.