ETV Bharat / city

BJP's Door-to-Door Campaign in Saharanpur: وزیر داخلہ امت شاہ گھر گھر انتخابی تشہیر کریں گے

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 11:04 PM IST

افسران کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ Home Minister Amit Shah ہفتہ کو دوپہر 2 بجے مظفرنگر سے دیوبند پہنچیں گے اور دوپہر 2:30 بجے تک علاقے کے سبھی گھروں میں جا کر ان سے ملاقات کریں گے اور یہاں سے وہ سہارنپور روانہ ہوں گے BJP's Door-to-Door Campaign in Saharanpur۔

Door-to-Door Campaign in Saharanpur
Door-to-Door Campaign in Saharanpur

سہارنپور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ Home Minister Amit Shah ہفتہ کو دیوبند میں ووٹروں سے گھر گھر جاکر ملاقات کریں گے BJP's Door-to-Door Campaign in Saharanpur۔

وزیر داخلہ امت شاہ ووٹروں سے گھر گھر جاکر ملاقات کریں گے

امت شاہ کے پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ حکام نے جمعہ کو دیوبند کے ایم بی ڈی چوک، نچل گڑھ اور سبھاش چوک تک سڑکوں اور بازاروں کا معائنہ کیا اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ روٹ ڈائیورزن کو عملی جامہ پہنایا۔


جمعہ کی دوپہر ڈی آئی جی پریتندر سنگھ، ڈی ایم اکھلیش کمار اور ایس ایس پی آکاش تومر نے دہلی سے آئی وزیر داخلہ کی سیکورٹی کے لیے خصوصی ٹیم کے ساتھ ایم بی ڈی چوک سے سبھاش چوک تک معائنہ کرکے سیکورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی۔

افسران کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو دوپہر 2 بجے مظفر نگر سے دیوبند پہنچیں گے اور دوپہر 2:30 بجے تک علاقے کے سبھی گھروں میں جاکر لوگوں سے ملاقات کریں گے اور یہاں سے وہ سہارنپور روانہ ہوں گے۔ گھر گھر تشہیری مہم کے دوران ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ، ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سینی، سابق شہر صدر گجراج رانا اور ٹھاکر انل سنگھ وغیرہ بی جے پی کارکنان وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیں: Sanjay Singh on UP Polls: 'اس بار دادری اور نوئیڈا میں تبدیلی آئے گی'

اس دورہ کے تعلق سے ایس ایس پی آکاش تومر نے کہا کہ 'وزیر داخلہ امت شاہ کی حفاظت کے لیے پولیس فورسز کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔ تاہم جمعہ کو وزیر داخلہ کے پروگرام کو لے کر اعلیٰ حکام نے دیوبند میں ہی ٹھہرے ہوئے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.