ETV Bharat / city

کورونا سے ہلاک ہونے والے پرائیوٹ ڈاکٹروں کو 50 لاکھ کا بیمہ

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 7:06 PM IST

Maharashtra extends insurance cover to pvt doctors who die of covid-19
Maharashtra extends insurance cover to pvt doctors who die of covid-19

جمعرات کو جاری ایک سرکلر میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سادھنا تیاڈے نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہوئی موت سے سرکاری اور نیم سرکاری خدمات میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو انشورنس فراہم کیا جاتا ہے۔

مہاراشٹرحکومت نے کورونا (کووڈ ۔19) وبا سے متاثر لوگوں کی خدمت کرنے والے پرائیوٹ ڈاکٹروں کی کورونا کی وجہ سے ہوئی موت پر 50 لاکھ روپے کی بیمہ رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو جاری ایک سرکلر میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سادھنا تیاڈے نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہوئی موت سے سرکاری اور نیم سرکاری خدمات میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو انشورنس فراہم کیا جاتا ہے، لیکن اب پرائیوٹ ڈاکٹروں کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کورونا سے لڑنے والے طبی اہلکاروں کے لئے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج - بیمہ اسکیم کے 09.2020 اپریل کے خط کا بھی حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ پرائیوٹ ڈاکٹروں کے لیے بھی اس کے التزام پر عمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.