ممبئی: اے ٹی ایس نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:22 PM IST

ممبئی: اے ٹی ایس نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر دہشت گرد کاروائی کے لیے مجرمانہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حال ہی میں دہلی پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرکے پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا تھا۔

مہاراشٹر پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جاریہ ماہ میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 18 (دہشت گرد سرگرمی میں مجرمانہ سازش کے مرتکب ہونا) کے تحت یہ تیسری گرفتاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم عرفان رحمت علی شیخ ممبئی کے علاقے کھیڑواڑی کا رہائشی ہے جو درزی کا کام کیا کرتا تھا، جسے بدھ کی رات گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رحمت کے قبضہ سے کچھ مشتعل کرنے والے مشتبہ دستاویزات کو بھی برآمد کیا گیا جب کہ اس کا نام ذاکر حسین شیخ اور رضوان مومن سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آیا تھا، جنہیں جاریہ ماہ کے اوائل میں اے ٹی ایس نے حراست میں لیا تھا۔

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے دہشت گردی کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے 6 ملزمین کو گرفتار کیا تھا جن پر ملک کے مختلف علاقوں میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے بھی تینوں ملزمین کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دہلی میں گرفتار 6 ملزمین میں سے ایک جان محمد شیخ ممئبی کے دھاراوی کا رہائشی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد اے ٹی ایس نے انتھونی عرف انور عرف انس کے خلاف بھی ایک الگ سے ایف آئی آر درج کی ہے جو بھارت سے باہر مقیم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.