ETV Bharat / city

سہارنپور: وصولی نہ ملنے پر معذورخاتون کا گھر منہدم کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 9:20 PM IST

سہارنپور کے گاؤں بی بی پور کے پرائمری اسکول کی پرنسپل سے پانچ لاکھ روپے نہ ملنے پر مکان کی چہاردیواری کو جے سی بی مشین سے منہدم کردیا، متأثرہ خاتون نے سی او دیوبند سے ملاقات کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

سہارنپور: وصولی نہ ملنے پر معذورخاتون کا گھر منہدم کردیا
سہارنپور: وصولی نہ ملنے پر معذورخاتون کا گھر منہدم کردیا

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ٹیچر کالونی کی رہنے والی بی بی پور کے پرائمری اسکول کی معذور پرنسپل کنتی دیوی نے نورپور میں واقع بیرون حدود سائی نگر میں ایک رہائشی 131گز کا پلاٹ بیع نامہ کراکر 2016 میں خریدا تھا۔

سہارنپور: وصولی نہ ملنے پر معذورخاتون کا گھر منہدم کردیا

متأثرہ خاتون کا الزام ہے کہ زمین مافیا زیر تعمیر پلاٹ پر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں، جب انہوں نے رقم دینے سے انکار کردیا تو ان مافیاؤں نے زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے اس کے پلاٹ پر ہورہے تعمیراتی کام کو 8 جنوری کی رات جے سی بی مشین سے منہدم کردیا۔

مزید پڑھیں:بہو اور بچوں کی موت کے صدمے میں بزرگ خاتون کی موت

متأثرہ پرنسپل کنتی دیوی نے بتایا کہ ملزم نے انہیں دھمکی دی ہے کہ' اگر انہیں مکان کی تعمیر کرانا ہے تو پانچ لاکھ روپے رقم دینی ہوگی، متأثرہ خاتون نے سی او دیوبند کو کارروائی کے لئے تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے انہیں نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ سی او رجنیش اپادھیائے نے تھانہ انچارج کو اس معاملہ کی تحقیق کرتے ہوئے فوراً کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.