ETV Bharat / city

میرٹھ: اسکول کھلنے پر ٹیچرز اور طلباء کو مشکلات

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 10:25 PM IST

دو شفٹوں میں تعلیم دینے کے احکامات جاری ہونے کے بعد اساتزہ کو صبح سے شام تک اسکول میں رہنا پڑا رہا ہے۔

School
اسکول

ریاست اتر پردیش میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد ایک بار پھر سے نوی جماعت سے بارہوی جماعت تک کے بچوں کے لیے نئی ہدایات کے مطابق اسکول کھولے جا رہے ہیں۔ پچاس فیصد طلباء کو دوشفٹوں میں تعلیم مہیا کرانے میں طلباء کے ساتھ ٹیچرز کو بھی مشکل پیش آ رہی ہیں۔

اسکول

سولہ اگست سے ایک بار پھر یوپی کے تمام مدارس اور اسکولوں میں نئی شرائط کے مطابق تعلیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ایسے میں صبح سے شام تک طلباء کو پچاس فیصد کی شرائط کے ساتھ دو شفٹوں میں تعلیم دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے اساتزہ کو صبح سے شام تک اسکول میں رہنا پڑا رہا ہے۔ اس سے کالج انتظامیہ کے سامنے مشکل حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ ایسے میں تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر بچوں کے والدین بھی بچوں کو اسکول کم ہی بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: کورونا وبا میں یتیم ہوئے بچوں کو مدد پہنچانے کا کام جاری

یوپی میں نئی گائیڈ لائن کے مطابق جس طرح سے اسکول اور مدارس میں تعلیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے حکومت کو بچوں اور ٹیچرز کی پریشانیوں کا خیال رکھتے ہوئے آسان طریقہ اپنایا ہوگا تاکہ تعلیم کے ساتھ طلباء کی صحت کا بھی خیال رکھا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.